صدراورآرمی چیف کوتاحیات استثنا قبول نہیں ‘کاشف سعیدشیخ
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک پرشخصی آمریت کی راہ ہموار اورآئین وعدلیہ کاجنازہ نکالا جارہا ہے، صدراورآرمی چیف کو استثنا ناقابل قبول ہے ۔ فارم 47 کے ذریعے ملک پرمسلط ہونے والے عوام کے بعد اب عدالتوں کو بھی جوابدہ نہیں رہنا چاہتے۔ اپوزیشن 27ویں ترمیم کو مکمل طور مسترد کرتی ہے۔جماعت اسلامی کا بدل دو نظام اجتماع عام ملک پر مسلط استحصالی نظام سے بغاوت کا اعلان ہوگا۔ملک و ملت کی تقدیر بدلنے کے لیے لاکھوں پاکستانی مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔مینار پاکستان بدل دو نظام کو اجتماع عام حافظ نعیم الرحمن کی جرأت مند قیادت میں پاکستان کو مضبوط محفوظ اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص میں اجتماع عام تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی رہنما افضال صدیق آرائیں ،ڈپٹی سیکرٹری سہیل احمد شارق ،امیر ضلع حافظ سلمان خالدنے بھی خطاب کیا۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ وادی مہران باب الاسلام سندھ کے لاتعداد گاؤں ،دیہات اور شہروں سے لاکھوں شہری جماعت اسلامی کی دعوت پر مینار پاکستان پر جمع ہوکر پاکستان کی حقیقی منزل اسلامی نظام کے لیے جدوجہد کا عزم کریں گے۔امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حافظ سلمان خالد نے کہا کہ ضلع بھر سے ہزاروں مرد و خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور بھرپور پلاننگ کی گئی ہے۔آخرمیں امیرضلع نے صوبائی قائدین کو اجتماع عام کے لیے جمع کیا گیافنڈ کا چیک بھی پیش کیا۔
میرپورخاص :امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف شیخ اجتماع عام کے حوالے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، چھوٹی تصویر میں امیر ضلع حافظ سلمان خالد امیر صوبہ کو اجتماع عام فنڈ پیش کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے لیے
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم ہولناک ، ملک کیلئے تباہ کن ،حافظ نعیم
صدر کو تا حیات استثنیٰ دینا آئینی جمہوری،سیاسی اعتبار سے شرمناک، اپوزیشن مسترد کرے
حکمران آئین کا حلیہ بگاڑنے پر تلے بیٹھے ہیں،امیر جماعت اسلامی کا ایکس پر اظہار خیال
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم ہولناک اور ملک کے لئے تباہ کن ہے۔ اس ترمیم میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ اور محاسبہ کے نظام کے خاتمہ کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن اسے کلیتاً مسترد کرے۔ عوامی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، اور یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم انگشت بدنداں ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی۔حافظ نعیم نے کہا کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے،ممبران پارلیمنٹ کی خریدوفروخت کرنے والے عوام کے سامنے خود کو جواب دہی کا پابند سمجھتے تھے نہ ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہنا چاہتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا دین اور آئین صدر مملکت سمیت ریاست کے ہر فرد کو قانون کی پابندی کا حکم دیتا ہے۔قرآن و سنت نے حکمرانوں کو قانون کی بالادستی قائم کرنے اورخود بھی سختی سے اس پر عمل پیرا ہونے کا حکم دیا ہے۔لیکن حکمران خود کو کسی آئین و قانون کا پابند نہیں سمجھتے،یہ ملک کو لاقانونیت کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنائے اور اس ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کردے۔