متنازع گفتگو اور اشارے، آئی سی سی کا حارث رؤف ،سوریا کمار پر جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان کوبیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر وارننگ،آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت
حارث رؤف کو اشارے کرنے پر وارننگ ،سوریا کمار قصور وار قرار، میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر جرمانہ عائد کردیا اور قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔جمعے کو آئی سی سی نے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف، قومی بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی پیشی کا فیصلہ سنادیا ہے۔بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق آئی سی سی نے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا اور اشارے کرنے پر وارننگ بھی دے دی۔ حارث رؤف نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا تاہم بیٹ بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے صاحبزادہ فرحان کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب آئی سی سی نے سیاسی بیان پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو قصور وار قرار دیتے ہوئے ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاک بھارت میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کپتان سوریا کمار یادیو
پڑھیں:
“27ویں 27ویںآئینی ترمیم ، اقلیتوں کیلئے اہم آئینی عہدوں کا راستہ کھولا جائے،سینیٹر دنیش کمار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دنیش کمار نے 27ویں آئینی ترمیم کے ساتھ ہی اقلیتوں کو اہم عہدہ دینے سے متعلق حیران کن مطالبہ کردیا۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے دنیش کمار نے کہا کہ 27ویں ترمیم آرہی ہے اور اس کا شور بھی بہت ہے، اس طرح کی ترمیم لائیں کہ غیر مسلم بھی صدر پاکستان اور وزیراعظم بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی ترامیم بھی ہونی چاہیے کہ سینیٹر وزیراعظم بن سکے اور بجٹ بھی سینیٹ سے ہی منظور ہو۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر ہونے کے باوجود مجھے غیر مسلم کہا جاتا ہے جبکہ میں بھی داتا دربار اور سہیون شریف درگاہ پر حاضری لگانے جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو جو مسائل پیش ہیں انہیں حل کیا جائے۔