سابق ایف بی آئی چیف پر فرد جرم عائد کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے پر کانگریس سے جھوٹ بولنے اور مجرمانہ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر فرد جرم عائد کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ محکمہ انصاف نے جیمز کومے پر جھوٹ بولنے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔ ٹرمپ نے اس فرد جرم کو امریکا کے لیے انصاف قرار دیا۔ ٹرمپ کے وفادار ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل اور اٹارنی جنرل پام بونڈی نے بھی اسی طرح کے بیانات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ یاد رہے کہ جیمز کومے کو ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے چند ماہ بعد برطرف کر دیا گیا تھا اور تب سے وہ روس کی تحقیقات سے متعلق بدلہ لینے کی خواہش رکھنے والے ٹرمپ حامیوں کا ایک اہم ہدف رہے ہیں۔جیمز کومے نے اپنی فرد جرم کے بعد ایک وڈیو میں کہاکہ میرا دل محکمہ انصاف کی طرف سے ٹوٹ گیا ہے لیکن مجھے وفاقی عدالتی نظام پر بہت بھروسہ ہے اور میں بے گناہ ہوں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف بی ا ئی جیمز کومے
پڑھیں:
سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر پابندی عائد کردی
یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلووینیا نے یہ فیصلہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا ہے۔
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سمیت ان اسرائیلی رہنماؤں کو سفری پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا جو فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ سلووینیا نے فلسطین کو گزشتہ برس فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا جب کہ رواں برس اگست میں اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی اور اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں کی اشیا کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی تھی۔
یہ اقدامات یورپ میں اسرائیلی پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی تنقید کا عکاس ہے، جہاں کئی ممالک اسرائیل کی عسکری کارروائیوں اور فلسطینی علاقوں میں بستیوں کے پھیلاؤ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔
Post Views: 3