Jang News:
2025-11-05@13:44:44 GMT

وفاقی محتسب نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا

اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT

وفاقی محتسب نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا

—فائل فوٹو

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپا) نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا۔

فوسپا کی مدد سے خاتون کو ایسی جائیداد واپس ملی جس کے بارے میں وہ لاعلم تھی۔ شوہر کے انتقال کے بعد رشتہ دار نے خاتون کی جائیداد پر قبضہ کر لیا تھا۔ جائیداد کا علم ہونے پر مہوش طاہر نے فوسپا سے رجوع کیا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان فوسپا کا کہنا ہے کہ قبضہ کی گئی جائیداد کا کرایہ بھی رشتہ دار وصول کر رہا تھا، مہوش طاہر کے پاس جائیداد سے متعلق کوئی دستاویز یا معلومات نہیں تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ خاتون کو معلوم نہیں تھا کہ جائیداد کہاں واقع ہے، فوسپا نے سرکاری اداروں کے تعاون سے جائیداد کی دستاویزات تک خاتون کی رسائی ممکن بنائی، بیوہ خاتون کو اُس کا جائز اور شرعی حق دلوایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کئی خواتین بالخصوص بیوائیں اپنی جائیداد یا وراثت کی مکمل معلومات نہیں رکھتیں، جائیدادوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل اور آسان دستیابی بنایا جائے تاکہ خواتین اپنے حقوق خود حاصل کرسکیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جائیداد کا خاتون کو

پڑھیں:

صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صرف بیانات دینے سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کو تعاون کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے، سیاست کرنا آپ کا حق ہے، لیکن خیبر پختون خوا کے معاملات کو دیکھنا بھی آپ کی ذمے داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی درجۂ حرارت کو کم کرنے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے، انکوائری وہاں ہوتی ہے جہاں پر کوئی ابہام ہو۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 
  • ترک خاتون کی داستانِ غزہ: ’زندگی رک جاتی ہے، مگر تعلیم نہیں‘
  • ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو خصوصی مراعات کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی چلتن گھی مل کیخلاف اقدامات کی ہدایات
  • عالم پالاری اورپوڑو پالاری نے زمین پر قبضہ کرلیاہے، خاتون کا الزام
  • پنجاب میں قبضہ مافیا، دھوکا دہی اور جعلسازوں کو سخت سزائیں کیلیے قوانین تیار
  • صرف بیانات سے بات نہیں بنتی، سیاست میں بات چیت ہونی چاہیے: عطاء تارڑ
  • استنبول میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، پہلی 3 پوزیشنز پر قبضہ
  • غزہ میں ہمارے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس اب بھی موجود ہے: نیتن یاہو