data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برازیل: ڈرگ مافیا کےخلاف بڑا کریک ڈداﺅن‘ ہلاکتوں میں اضافہ
برازیلیا: برازیل میں جاری منشیات فروشوںکے خلاف خون ریز کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر ریوڈی جینیرو میں اعلیٰ حکام کی خون ریز کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوگئی ہے۔ جہاں ہلاک شدگان کی لاشیں سڑک پر رکھ دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب ڈرگ گینگ کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی 2 ماہ سے زائد عرصے سے جاری تھی۔ رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کو پہاڑی کی طرف دھکیلنا تھا جہاں خصوصی آپریشن یونٹ پہلے ہی گھات لگائے منتظر تھا۔ ریو پولیس نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں میں 4 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریوں نے ریو کی مرکزی شاہراہ میں 70 سے زائد لاشیں رکھیں جو قریبی جنگل سے لائی گئی تھیں۔ ریاست ریو کے سیکورٹی سربراہ وکٹر سینٹوز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن کے دوران جانی نقصان کا خدشہ تھا لیکن مقصد خون بہانا نہیں تھا۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کینیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ کئی ہلاکتوں کا خدشہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں چھوٹا طیارے گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ کینیا کے علاقے کوالے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں 12 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق کوالے کاؤنٹی کے کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مسافر غیر ملکی سیاح تھے اور تاہم اس بات کی تحقیقات جاری ہے کہ ان کا تعلق کن ممالک سے تھا۔ حکام کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی ریسکیو حکام حادثے کے مقام پر پہنچ گئے تاہم ہر طرف طیارے کا ملبہ بکھرا تھا۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • برازیل: منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری‘ ہلاکتیں 132ہوگئیں
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
  • طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں کیمیائی منشیات کی پیداوار خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن گیا، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
  • برازیل میں پولیس آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 132 تک جا پہنچی
  • ریو ڈی جنیرو، منشیات کے خلاف آپریشن میں 64 افراد ہلاک
  • کینیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ کئی ہلاکتوں کا خدشہ
  • فٹ پاتھوں پرہوٹلز قائم کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون
  • سندھ میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک اضافہ، حکومت کا سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ