شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ پر کروڑوں کے فراڈ کیس میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث قرار دیے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کیخلاف یہ مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ملزمان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر اُن کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے سرمایہ لگانے پر آمادہ کیا۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور سرمایہ ختم ہو گیا تو معاملہ منظرِ عام پر آیا، جس کے بعد ریاستی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معروف فنکاروں کے نام اس کیس میں آنے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے اور یہ سوال اٹھنے لگے ہیں کہ سرمایہ کاری سے متعلق دھوکہ دہی کے ایسے نیٹ ورک کتنے پھیل چکے ہیں کہ فنکار بھی جن میں شامل ہیں اور لوگ ان سے متاثر ہوکر بھی ایسی سرمایہ کاری میں پیسے لگا دیتے ہیں۔
اتر پردیش پولیس کے ترجمان کے مطابق شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ سے تحقیقات کی جاری ہیں اور تمام ملزمان کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
تاہم اس حوالے سے تاحال شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ان کے وکلا کی جانب سے جلد مؤقف سامنے آنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد
کراچی میں ایمریٹس ائیرلائن کے چالیس سال مکمل ہونے پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، ایمریٹس ائیرلائن کی اعلی قیادت اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیثی نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایمریٹس ائیرلائن کے ائیر کرافٹس کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ نائب صدر امارات محمد الہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی ایمریٹس ائیرلائن کی پہلی انٹرنیشنل ڈسٹینیشن تھی۔
محمد الہاشمی نے بتایا کہ پہلی پرواز 1985 میں کراچی پہنچی تھی۔ ایمریٹس ائرلائن پانچ شہروں سے آپریٹ کرتی ہے۔ پاکستان ایمیریٹس ائیرلائن کی اہم ترین مارکیٹ ہے۔
اس موقع پر یو اے ای قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں آئندہ چند ماہ میں بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ سرمایہ کاری مختلف شعبوں میں کیے جانے کے حوالے سے اقدامات اخری مرحلے میں ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ایمریٹس ائیرلائن کے 40 سال مکمل ہونے کی خوشی میں مسافروں کے لیے پریمیر اکانومی کلاس بھی متعارف کرائی گئی ہے۔