کراچی:

پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے کے ذریعے جدید اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے شہر میں اس نوعیت کا پہلا مقدمہ درج کردیا۔

ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ آئی جی سندھ نے سیف سٹی پروجیکٹ کےکیمرے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بھی استعمال کرنےکی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں کیمرےکی مدد سے اسلحے کی نمائش کے الزام میں پہلامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شاہین کمپلیکس کےقریب نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ جدید اسلحےکی واضع نمائش کر رہا تھا تاہم کیمرے کی مدد سےگاڑی ٹریس کرکے سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ نے بتایا کہ گرفتار گارڈ کے خلاف آرام باغ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کیمروں کی مدد سے نگرانی کرنےکا تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیف سٹی پروجیکٹ اسلحے کی نمائش کی مدد

پڑھیں:

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو قید کی سزا

جنوبی کوریا میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر سون ہیونگ من کو اپنے بچے کا باپ ہونے کا الزام عائد کرکے بلیک میل کرنے والی خاتون کو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک 20 سالہ لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ہونے والے بچے کا باپ سون ہیونگ ہے۔

لڑکی کے 40 سالہ دوست نے بھی گواہی دی تھی کہ کھلاڑی اور متاثرہ لڑکی درمیان دوستی تھی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔

خاتون اور اس کے دوست نے کھلاڑی کو دھمکایا تھا کہ اگر رقم ادا نہ کی تو وہ بچے کی بات میڈیا کو بتادیں گے۔

جس پر کھلاڑی سون ہیونگ دباؤ میں آ گئے اور انھوں نے دونوں کو 3 کروڑ کورین وون (تقریباً 2 لاکھ امریکی ڈالر) ادا بھی کردیئے تھے۔

الزام لگانے والی لڑکی نے اس رقم کو لگژری اشیا کی خریداری میں خرچ کیے اور پھر اپنے ساتھی کی مدد سے مزید رقم کا تقاضا کرنے لگی۔

اس بار فٹبالر نے رقم دینے کے بجائے یہ معاملہ پولیس کے سپرد کردیا۔ تفتیش کے دوران لڑکی اور اس کے ساتھی نے الزام جھوٹا ہونے کا اعتراف کرلیا۔

پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ یہ خاتون خود کو مظلوم دکھانے کی کوشش کرتی رہی۔ جس نے پوری منصوبہ بندی سے فٹبالر کے گرد جال بچھایا تھا۔

عدالت کو مزید بتایا گیا کہ لڑکی کے ساتھی نے بھی رقم ہتھیانے میں اہم کردار ادا کیا اور کم از کم 15 بار دھمکی آمیز کی کالز کیں۔

جنوبی کوریا کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ خاتون کے اس بے بنیاد الزام پر سون ہیونگ من کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سون ہیونگ من کا شمار ایشیا کے بہترین فٹبالر میں ہوتا ہے۔ اس جھوٹے کیس سے ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

عدالت نے بے بنیاد الزام لگانے کے جرم میں 20 سالہ لڑکی کو 4 سال جب کہ اس کی مدد کرنے والے 40 سالہ دوست کو 2 سال قید کی سزا سنائی۔

 

متعلقہ مضامین

  • سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کراچی میں اسلحے کی نمائش پر پہلا مقدمہ درج
  • کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور منہ ڈھانپنے پر پابندی
  • پنجاب میں تمام تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کے احکامات
  • عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو قید کی سزا
  • پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم
  • اے آئی کیمروں کا کمال: کراچی سے چھینی اور چوری شدہ 150 گاڑیاں کیسے ٹریس ہوئیں
  • کراچی، سندھ کلچر ڈے، شاہراہ فیصل پر ہنگامہ آرائی کرنے والے ریلی کے شرکاء کے خلاف مقدمہ درج
  • جوا ایپس کی پروموشن کرنے کے الزام ؛ یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی
  • کراچی: مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد گرفتار