2025-10-31@01:12:00 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«ہے تاہم»:

    اب بات کرتے ہیں ملک بھر میں موسم کی صورتحال کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت بڑھے گی۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی حصوں میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت، اور ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا۔
    آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے۔ ایلکس کیری نے اپنے انسٹاگرام پر 2023-24 سیزن کے دوران ایک میچ کے بعد ایم سی جی کے چینجنگ روم میں اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انتقال کی اطلاع دی۔ ایلکس کیری کے والد گورڈن کو 2021 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ کیری نے 2021 کی ایشز سیریز کے دوران گابا میں آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا تاہم ان کے والد اپنے علاج کی وجہ سے میچ میں شرکت کرنے سے قاصر رہے تھے۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو رواں ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے روانہ ہونا ہے تاہم  ایلکس کیری ٹیم کے ساتھ روانہ...
    سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
    BUENOS AIRES: اجنٹینا کے صدر جیوئیر میلائی پر انتخابی مہم کے دوران دارالحکومت بیونس آئرس میں شہریوں نے پتھراؤ کیا گیا جس کا الزام اپوزیشن پر عائد کیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے صدر جیویئر میلائی پر 7ستمبر کو شیڈول لوکل الیکشنز کی مہم کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیویئر میلائی لوماس ڈی زومارا کے علاقے میں جمع ہونے والے حامیوں سے گاڑی کی چھت سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران مظاہرین کے ایک گروپ نے صدر پر پتھراؤ کیا تاہم سیکیورٹی فوری طور پر متحرک ہوئی۔ بتایا گیا کہ سیکیورٹی نے صدر جیویئر میلائی کو فوری طور پر مذکورہ گاری...
    پشاور(نیوز ڈیسک) ناصر باغ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اہلکار محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے ناصر باغ روڈ پر پولیس وین کے قریب جمعے کے روز ریموٹ کنٹرول بم (IED) کا دھماکہ ہوا۔. پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکارمحفوظ رہے تاہم موبائل کوجزوی نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا تھا کہ پولیس وین معمول کے گشت پر تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا، واقعہ ریگی ماڈل ٹاؤن کے قریب پیش آیا تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچنگ جاری ہے۔ دوسری جانب لکی مروت کے علاقے وندہ کریم خان میں نامعلوم مسلح...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا واقعہ ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا، جب کہ دوسرا واقعہ ایک نجی ائیرلائن کی لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز کی ساتھ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر نجی ائیرلائن کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں واقعات میں طیاروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے فوری طور پر کراچی ائیرپورٹ پر فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں ہفتے میں ٹیلی فون پر رابطے کا امکان ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور نہ بیجنگ کی طرف سے فوری طور پر اس کی تصدیق سامنے آئی ہے.(جاری ہے) دنیا کی دوبڑی طاقتوں کے سربراہان کے درمیان متوقع رابطے کی صورت میں امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی اختلافات پر توجہ مرکوز ہو گی اگرچہ امریکہ اور چین نے مئی کے وسط میں کچھ تجارتی محصولات میں نرمی پر اتفاق کیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تناﺅ...
    بھارتی بلے باز شبمن گِل اور ماڈل سارہ ٹنڈولکر نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ ٹنڈولکر بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہیں۔ زیر گردش افواہوں کے مطابق سارہ ٹنڈولکر اور کرکٹر شبمن گِل ایک دوسرے کو طویل عرصے سے ڈیٹ کر رہے تھے تاہم اب دونوں نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ‘ان فالو’ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ شبمن گِل یا سارہ ٹنڈولکر نے کبھی اپنے رشتے کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔ اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شبمن گِل اداکارہ اونیت کور کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2021 میں سارہ نے ماڈلنگ کی دنیا...
    اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا مقدمہ ضرور لڑے گی، ہماری کوشش ہے کہ مظاہرین سے بات چیت کر کے مسائل حل کریں، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ ریلوے ٹریک اور سڑکوں کو بند نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے، مودبانہ گزارش ہے کہ احتجاج ایسے کریں کہ عوام کو پریشانی نہ ہو،وفاقی حکومت اگر کینال معاملے پر بات چیت چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ کینال...
    شمالی وزیرستان : ضلع بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے تاہم نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، بنوں بورڈ نے امتحانات ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا۔بنوں بورڈ کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش امتحانات ملتوی کئے تاہم نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔ خیال رہے شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی جلادی جبکہ ڈومیل مین پولیس موبائل وین کے قریب بارودی موادکا دھماکا ہوا تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔یاد رہے خیبرپختونخوا میں میٹرک کےامتحانات شروع ہوگئے ہیں، امتحانات میں 9 لاکھ 20 ہزارسے زائد طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔ بورڈزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
    منیلا: فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کو منیلا ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری بین الاقوامی عدالت (ICC) کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں جاری وارنٹ کے تحت عمل میں آئی۔ ڈوٹیرٹے، جو 79 سال کے ہیں، 2016 سے 2022 تک فلپائن کے صدر رہے اور اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے منشیات کے خلاف سخت مہم چلائی۔ اس مہم میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے بیشتر پولیس مقابلوں یا نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے گئے۔ انٹرنیشنل کولیشن فار ہیومن رائٹس ان فلپائن (ICHRP) نے ڈوٹیرٹے کی گرفتاری کو "تاریخی لمحہ" قرار دیا۔ تنظیم کے چیئرمین پیٹر مرفی نے کہا: "آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ یہ گرفتاری ان مظلوموں...
    فوکل پرسن محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا اور ہوائیں چلیں گی تاہم کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔ فوکل پرسن محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم  کے مطابق آئندہ چند روز تک کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ آئندہ ہفتے شہر قائد کا موسم گرم رہے گا، پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم 12 مارچ سے موسم پھر سے تبدیل ہوگا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ’حقیقت میں کارگر‘ ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اسے زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔ فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، ’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس کا طریقہ کیا ہے، یہ میرا منصوبہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ منصوبہ ہے جو حقیقت میں کام کرتا ہے۔ لیکن میں اسے مسلط نہیں کر رہا، میں صرف بیٹھ کر اس کی سفارش کروں گا۔‘ ٹرمپ نے اردن اور مصر کی جانب سے ان کے غزہ منصوبے کی مخالفت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ہم اردن اور مصر کو سالانہ اربوں ڈالر...
    غزہ منصوبہ سازگار ہے تاہم اس پر زبردستی عمل نہیں کراؤں گا،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ ’حقیقت میں کارگر‘ ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ وہ اسے زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فاکس نیوز ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا، ’میں آپ کو بتاتا ہوں کہ اس کا طریقہ کیا ہے، یہ میرا منصوبہ ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ منصوبہ ہے جو حقیقت میں کام کرتا ہے۔ لیکن میں اسے مسلط نہیں کر رہا، میں صرف بیٹھ کر اس کی سفارش کروں گا۔‘ٹرمپ نے اردن اور مصر کی...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گلبرگ کیفے پیالہ کے قریب سوزوکی وین فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ تاہم اس حادثہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم افراد محفوظ رہے۔ ریسیکو حکام کے مطابق سوزوکی وین میں خواتین بچوں سمیت 10 سے زاید افراد سوار تھے۔حادثے کے باعث گلبرگ سے واٹر پمپ جانے والے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔بعدازاں سوزوکی وین سے تمام افراد کو باحفاظت نکال گیا۔گاڑی کو ہٹاکر ہٹاکر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ حادثے کا شکار وین میں سوار فیملی شادی کی تقریب سے گھر جا رہے تھے۔
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی کا کام پرفارم کرنا ہوتا ہے تاہم نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔ کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ بطور ٹیم اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں، کوشش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ نسیم شاہ نے کہا ہے کہ میں بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں، جتنا دباؤ کے بغیر کھیلتے ہیں اتنا ہی اچھا نتیجہ ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کر رہے ہیں، امید ہے کہ آئندہ میچوں میں...
    لبنان کے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے نئے اجلاس میں ایک بار پھر ارکان اسمبلی سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ نے 2 سال کے دوران 12 بار ملکی صدر کے انتخاب کی کوشش کی لیکن کسی بھی امیدوار کو اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث ہر کوشش ناکام ثابت ہوئی۔ تاہم اب 12 ناکام کوششوں کے بعد صدر کے انتخاب کے لیے لبنان کی پارلیمنٹ کا دوبارہ اجلاس کیا جا رہا ہے اور ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اب یہ معرکہ سر ہوجائے گا۔ سرکردہ امیدوار لبنانی فوج کے کمانڈر جوزف عون ہیں اور ممکن ہے کہ وہ سابق صدر میشل عون کے جانشین کے طور پر منتخب ہو جائیں گے۔ جوزف عون کو وسیع...
۱