ملک بھرمیں موسم خشک ،شمالی علاقوں میں سردی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
اب بات کرتے ہیں ملک بھر میں موسم کی صورتحال کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت بڑھے گی۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی حصوں میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت، اور ساحلی علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا، تاہم رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقوں میں خشک رہے گا
پڑھیں:
کراچی میں اگلے تین روز کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ تردھوپ اور مطلع مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر پر شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز ہونے کے سبب سمندری ہوائیں متاثرہوسکتی ہیں، جس کے نتیجے میں موسم مرطوب اور مطلع صاف رہنے کے سبب زیادہ تردھوپ رہنے کی توقع ہے۔
پیشگوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتاہے جبکہ صبح کے وقت نمی کا تناسب 85 فیصد تک تجاوز کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔