موسم بدلتے ہی ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
فائل فوٹو
موسم بدلتے ہی ملک میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، پشاور کے قریب مردان میں ڈینگی سے 2 افراد انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق مردان میں اب تک 270 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے ضلع تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں بھی ڈینگی کے321 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
میرپورخاص ڈویژن میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں ڈینگی وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ دسمبر تک ڈینگی کا خطرہ برقرار رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ڈینگی
پڑھیں:
محکمہ بورڈ آف ریونیو میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
سٹی 42: محکمہ بورڈ آف ریونیو میں افسروں کی نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا گیا
22 افسروں کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی ۔17 گریڈ کے 5 اسسٹنٹ چیف انسپیکٹرز آف اسٹیمپ کی بھرتیاں کی جائیں گی ۔
16 گرید کے 17 انسپیکٹرز آف اسٹیمپ کی بھرتیاں کی جائیں گی ۔نئی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی
ملازمت کے خواہشمندامیدواروں کیلئے عمر کی حد اکیس سے 28 سال تک کی مقرر کردی گئی ہے ۔
ملازمت کے خواہشمند سات نومبر 2025 تک اپلائی کرسکتے ہیں ۔سندھ پبلک سروس کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ۔
سیمنٹ سستاہوگیا