کراچی میں مختلف حادثات، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پیش آنے والے دو مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت وشال کے نام سے ہوئی ہے، اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرا واقعہ ملیر 15 کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا، جہاں ٹرین کی زد میں آکر ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے کر لی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات جاری، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق
کراچی:شہر میں بے قابو ہیوی ٹریفک کے دلخراش حادثات کا سلسلہ جاری ہے اور ماڑی پور روڈ دعا ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی موٹرسائیکل سوار خاتون کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں ان کی شناخت 28 سالہ ریحانہ کے نام سے ہوئی۔
کلری تھانے کے ڈیوٹی افسر شکیل نے بتایا کہ خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھی جنہیں ٹریلر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سڑک پر گر گئی اور ٹریلر کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور لقمان کو حراست میں لے کر ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔
ڈیوٹی افسر شکیل نے بتایا کہ متوفیہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن کی رہائشی اور بیوہ تھیں اور ان کے والد کا بھی انتقال ہوچکا ہے اور متوفیہ کا بیٹا بھی اسپتال پہنچ گیا تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ کی لاش ان کی والدہ کے حوالے کر دیا۔
پولیس افسر کے مطابق متوفیہ کے ورثا کا کہنا تھا کہ وہ تدفین کے بعد قانونی کارروائی کے لیے آئیں گے۔