طالبعلموں کیلئے اہم خبر ،امتحانات ملتوی کردیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
شمالی وزیرستان : ضلع بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے تاہم نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، بنوں بورڈ نے امتحانات ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا۔بنوں بورڈ کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش امتحانات ملتوی کئے تاہم نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔
خیال رہے شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی جلادی جبکہ ڈومیل مین پولیس موبائل وین کے قریب بارودی موادکا دھماکا ہوا تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔یاد رہے خیبرپختونخوا میں میٹرک کےامتحانات شروع ہوگئے ہیں، امتحانات میں 9 لاکھ 20 ہزارسے زائد طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔
بورڈزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 3ہزار510 امتحانی مراکز،25 ہزارسےزائدعملہ تعینات ہوگا، :دسویں جماعت کے91 ہزار 86 ،نویں جماعت کے1لاکھ ایک ہزار488 طلبہ شریک ہوں گے۔کمشنرپشاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ر:امتحانی پرچےآؤٹ کرنےوالےمنظم گروہ کاخاتمہ کردیاگیاہے اور تمام ڈپٹی کمشنرزمختلف مراکزکےدورےکررہےہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امتحانات ملتوی
پڑھیں:
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
— فائل فوٹووزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔
وزیرِاعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے جرات، اتحاد اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا، یہ دن اس عظیم قربانی، عزم اور وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے جس نے خطے کی تاریخ بدل دی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پُرعزم ہے۔ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں جاری منصوبے علاقے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ترقی کے تمام مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ قومی دھارے میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن تجدید کا پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنی آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی سے نوازے۔