میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا واقعہ ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا، جب کہ دوسرا واقعہ ایک نجی ائیرلائن کی لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز کی ساتھ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر

نجی ائیرلائن کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں واقعات میں طیاروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے فوری طور پر کراچی ائیرپورٹ پر فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

واضح رہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر پرندوں کی آمد و رفت کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں، جنہیں روکنے کے لیے مختلف حفاظتی اقدامات کیے جاتے رہے ہیں، تاہم حالیہ دو واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوئی ہے کہ اس حوالے سے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایئرلائنز پرندے کراچی ایئرپورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرلائنز کراچی ایئرپورٹ

پڑھیں:

اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن بند رہنےکی خبریں درست نہیں: ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی

ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی ۔ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کا کہناہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن کےلیے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں تاہم مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2-2 گھنٹےکےلیے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہےگی۔ان کا کہناتھا کہ پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سےقبل طیاروں کی ریہرسل پروازوں کےباعث معطل رہے گی۔ترجمان نے وضاحت کی کہ 11 سے 14 اگست تک، صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پروازوں کی آمد و روانگی معطل رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست تک، شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک بھی پروازوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ مختصروقفوں کےعلاوہ ائیرپورٹ پر باقی تمام اوقات میں پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ناقابلِ فراموش واقعات، جو زندگی بدل دیں
  • شمالی علاقوں میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان، پنجاب سے سیاح سفر سے گریز کرنے لگے
  • قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی، بین الاقوامی فلائٹ شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار
  • قومی ایئر لائن کے طیاروں میں فنی خرابی سے شیڈول شدید متاثر، 39پروازیں تاخیر کا شکار 
  • کراچی ایئرپورٹ پر 8 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی ایمفیٹامین اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • اسلام آباد ائیرپورٹ 8دن بند رہنے کی خبریں درست نہیں، ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی کی تردید
  • اسلام آباد ائیرپورٹ 8 دن بند رہنےکی خبریں درست نہیں: ترجمان ائیرپورٹ اتھارٹی
  • اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن ہیں، ڈی جی پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی
  • برسوں عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کی روش نہ بدلی، پیرس کی پرواز گھنٹوں تاخیر کا شکار
  • عالمی پابندی کا شکار رہنے والی قومی پرواز 20 گھنٹے تاخیر کا شکار، پاکستانی فرانس ایئر پورٹ پر پھنس گئے