گھر میں آگ لگنے سے چھت پر سویا ہوا پولیس کانسٹیبل جھلس کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
نارتھ کراچی کے گھر میں آگ لگنے سے چھت پر سویا ہوا پولیس کانسٹیبل جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق سرسید تھانے کے علاقے مکان نمبر ایل 804، نارتھ کراچی سیکٹر7/A بلال کالونی کچی آبادی شیشہ ہوٹل کے قریب گھر سے ایک شخص کی سوختہ لاش ملی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 55 سالہ حاجن ولد جمن کے نام سے کی گئی۔
جھلس کو جاں بحق ہونے والا شخص پولیس کانسٹیبل تھا جو پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ میں تعینات تھا۔ متوفی گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔ جمعرات کی شب گھر میں آگ لگ گئی۔ متوفی چھت پر چارپائی پر سورہا تھا جو سوتے میں ہی آگ کی لپیٹ میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے بعد سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھر میں ا
پڑھیں:
کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔
یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔