راولپنڈی:

آن لائن کیب میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر کی لاش برساتی نالے سے برآمد ہوگئی جب کہ گاڑی کا ڈرائیور پراسرار طور پر تاحال غائب ہے۔

دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے بھوسہ گودام کے قریب برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت انعم بشیر کے نام سے کر لی گئی ہے، جو افشاں کالونی راولپنڈی کی رہائشی تھی۔

پولیس کے مطابق متوفیہ کا تعلق ملکوال سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک نجی اسکول میں ٹیچر تھی۔ انعم بشیر کی لاش ان کے لواحقین نے اسپتال پہنچ کر شناخت کی، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی یا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی تھی، مگر بدھ کی صبح ہونے والی شدید بارش کے باعث رینج روڈ لین نمبر 4 پر برساتی نالے کا پانی سڑک پر جمع ہو چکا تھا، جس کی وجہ سے گاڑی پانی کے ریلے میں بہہ گئی۔

بعد ازاں انعم بشیر کی لاش بھوسہ گودام کے قریب نالے سے برآمد ہوئی جب کہ جس گاڑی میں وہ سوار تھی وہ ویسٹریج کے علاقے میں نالے کے ساتھ ایک گلی میں پھنسی ہوئی ملی جب کہ  گاڑی کا ڈرائیور حسنین تاحال غائب ہے۔

پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن کے ذریعے اس کے مالکان سے رابطہ کیا، جو راولپنڈی پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی کہ یہ گاڑی حسنین نامی ڈرائیور بطور کیب چلاتا تھا۔

واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات میں مصروف ہے، جب کہ ڈرائیور کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان برساتی نالے نالے سے کی لاش

پڑھیں:

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتاری کیساتھ گاڑی بھی بند ہوگی

اسلام آباد میں اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر ناصرف گرفتاری ہو گی بلکہ گاڑی بھی ضبط ہوگی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بھی بند ہو گی۔

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری یکم اکتوبر سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں جبکہ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس دفتر فیض آباد عوام کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا، ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت 11 خدمت مراکز پر بھی دی گئی ہے، خدمت مراکز کے اوقات کار شام 6 سے بڑھا کر 9 بجے تک کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: دو پولیس مقابلے، تین زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
  • اترپردیش میں حضرت پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی، علاقے میں کشیدگی
  • کہوٹہ میں آن لائن رائڈ ڈرائیور کے بھیس میں چوری کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار
  • کراچی: پورٹ قاسم سے ملتان جانیوالی پارکو لائن سے چوری کی کوشش ناکام
  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گرفتاری کیساتھ گاڑی بھی بند ہوگی
  • دہلی، سوامی بابا پر جنسی ہراسانی کا الزام، جعلی سفارتی نمبر پلیٹ والی کار بھی برآمد
  • راولپنڈی، نالے کی چھت پر جمع کچرے کا ڈھیر مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
  • راولپنڈی، اغوا ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، والدین سے ملا دی گئی
  • کراچی، سپر ہائی وے گلشن غازیان سے 20 دن پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
  • راولپنڈی، نجی اسپتال کے قریب سے بچی اغوا