Jang News:
2025-09-26@03:48:09 GMT
کراچی، تیز رفتار گاڑی ہوٹل میں گھس گئی، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ہوٹل میں گھس گئی۔
حادثے میں ہوٹل پر بیٹھا ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے الیکٹرک کے زیر استعمال تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ تنویر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا۔
جبکہ حادثہ نامعلوم گٓاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔