Islam Times:
2025-09-26@07:12:43 GMT

کراچی سے ٹھٹہ جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار، 12 افراد زخمی

اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT

کراچی سے ٹھٹہ جانیوالی گاڑی حادثے کا شکار، 12 افراد زخمی

کینجھر جھیل پکنک کیلئے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سے ٹھٹہ پکنک کیلئے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ گھارو میں پیش آیا، جہاں کراچی سے ٹھٹہ کینجھر جھیل پکنک کیلئے جانے والی کوسٹر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔ 

پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ 

پائلٹ نے قریب ترین ایئر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔ 

طیارے کو کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے جہاں طیارے کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان: گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق
  • کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب تیز رفتار کار حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دو زخمی
  • کراچی میں چلنے والی گاڑیوں کی عمر کی حد مقرر، ہیوی ٹرانسپورٹ کیلئے ٹریکنگ سسٹم لازمی قرار
  • جعفر ایکسپریس کو تین دن کیلئے معطل کردیا گیا
  • فیصل آباد سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں  
  • لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کوٹری اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی
  • بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • باکو سے بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • بھارت جانے والی غیرملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
  • ٹریک پر دھماکا، پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار