پنجاب میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہوگیا۔ موسلا دھاربارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق 14 زخمی ہوگئے۔ لاہور میں لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جہلم میں برساتی نالے میں رکشہ الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے، رکشے میں سوار8 افراد میں سے 6 کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دو افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔
چونیاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کے باعث 2 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔
بہاولنگر میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے تلے دب کر 4 سال کا بچہ زین دم توڑ گیا۔ اوکاڑہ میں 5 سالہ بچی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔
میاں چنوں کے برکت چوک باغ میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرگئی، ایک نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
چنیوٹ کے جھنگ روڈ کے قریب برآمدے کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 4 افراد زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم نے ملک میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ظاہر کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ملبے تلے دب کر کے باعث
پڑھیں:
لاہور میں پولیو ٹیم پر حملہ، خاتون ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی
لاہور:گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں خاتون پولیو ورکر سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئی اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گوندل اسکیم چندرائے کے قریب پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج پر حملہ کیا گیا اور مہم کے دوران ایک خاتون نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیو ورکر نے مذکورہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس دوران انہوں نے اپنے دو بیٹیوں کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کر دیا۔
خاتون پولیو ورکر پر اینٹوں سے حملہ کیا گیا اور ویکسنیشن کا کیرئیر توڑ دیا گیا، اینٹ لگنے سے خاتون پولیو ورکر صبا تاج کا سر پھٹ گیا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ یو سی ایم او ایاز اشرف کی مدعیت میں درج کر لیا۔