انجینئرز کا احتجاج: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ و تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
پی آئی اے انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کر گیا جس کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق انجینئرز کے کام روک دینے سے جہازوں کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہے، کراچی سے دبئی اور ملتان جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے لاہور، کوئٹہ اور مدینہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔اسی طرح لاہور سے کراچی آنے والی پرواز بھی شیڈول کے مطابق روانہ نہ ہو سکی، اسلام آباد سے سکردو جانے والی پرواز میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے۔پی آئی اے کے انجینئرز کا مؤقف ہے کہ تنخواہوں، الاؤنسز اور سروس اسٹرکچر سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے گئے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کو متاثر کرنا مسافروں کے ساتھ زیادتی ہے۔دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے تاہم اگر معاملہ جلد حل نہ ہوا تو فلائٹ شیڈول مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، عظمیٰ بخاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہےکہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی۔لاہور میں معروف ہدایت کارہ سنگیتا کی نئی فلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سنیما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں، نوجوان نسل کو ٹچ اسکرین سے نکال کر سنیما کی طرف لائیں گے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ڈرامے بنالیتےہیں تو اچھی فلم کیوں نہیں بناسکتے، اچھے ڈراموں کے ساتھ اچھی فلمیں بھی بنانا ہوں گی، نوجوان ہدایت کار فلمی دنیا میں نئی سوچ لے کر آئیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے فلمی دنیا کو نئی سمت دی ہے، فلم کسی مخصوص طبقے کے لیے نہیں ہونی چاہیے، اچھے موضوعات پر معیاری فلمیں بناناہوں گی۔
پاکستان کی پرائیویٹ حج سکیم کے 3 منظمین کی پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے کی خوشی میں مکہ مکرمہ میں اظہار تشکر کی تقریب
ان کا کہنا تھا کہ پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی، فلموں کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا جاسکتا ہے، فلم سٹی منصوبے میں تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے، جو نوجوان فلم اور ڈرامہ پڑھ کر آرہے ہیں انہیں بھی موقع ملےگا۔
مزید :