پنجاب اسپورٹس بورڈ کا کھلاڑیوں کے لیے جدید ہوٹل کے منصوبے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
سٹی42: پنجاب اسپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہوٹل کی تعمیر کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ہوٹل کے لیے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے اور منصوبے کی تکمیل رواں سال کے اندر متوقع ہے۔
منصوبے کی تفصیلات ہوٹل ساڑھے 4 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔ عمارت چار منزلوں پر مشتمل ہوگی۔کھلاڑیوں کے لیے 62 رہائشی کمرے مختص کیے جائیں گے۔ہوٹل میں جدید جم، انڈور گیمز ہال، کانفرنس ہال، فٹنس سینٹر کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوگا بلکہ صرف مہمان کھلاڑیوں کی رہائش و سہولت کے لیے مخصوص ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مری روڈ مدرسہ باہمی مشاورت سے منتقل، 200 طلبہ کیلئے جدید سہولیات
سٹی 42 : وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ مری روڈ پر واقع مدرسہ کو مدرسہ انتظامیہ کی مکمل مشاورت اور رضامندی سے منتقل کیا گیا ہے۔ نئے مقام پر 4 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید طرز کا مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے، جہاں تقریباً 200 طلبہ کے لیے رہائش، کھانے پینے اور دینی تعلیم کی بہترین سہولیات موجود ہیں۔
طلال چودھری نے واضح کیا کہ گرین بیلٹ یا غیر مجاز جگہوں پر موجود مدارس یا مساجد کو منتقل کرنے عمل علما کرام اور انتظامیہ کی مشاورت سے ہی کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
اس موقع پر مدارس و مساجد کے بارے میں بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے گریز کی اپیل بھی کی گئی۔