داتا دربار سے اغوا 3 سالہ بچہ بازیاب، پولیس نے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور:
داتا دربار پولیس نے کامیابی کارروائی کے نتیجے میں 6 دن قبل اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے کو بازیاب کروایا اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ بازیا ب ہونے والا 3 سالہ بچہ 6 دن قبل اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ داتا دربار سلام کی غرض سے آیا تھا اور والدہ بچوں کو داتا دربار کے سامنے پارک میں بیٹھا کر کھانا لینے گئی۔
ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم والدہ کی غیر موجودگی میں بچوں کے پاس 45 منٹ تک موقع کی تلاش میں بیٹھا رہا اور موقع ملنے پر مغوی کے بڑے بھائی کو پیسے دے کر دوکان پر چیز لینے کے لیے بھیج دیا۔
انہوں نے بتایا کہ بڑے بھائی کے جانے پر ملزم نے تین سالہ حسن کو اغوا کیا اور لوکل بس میں بیٹھ کر فرار ہو گیا، جس کے بعد داتا دربار پولیس نے اطلاع ملنے پر واقعے کا مقدمہ فوری طور پر درج کیا۔
ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے بچے کی فوری بازیابی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی اور ٹیم کی شب و روز انتھک محنت رنگ لے آئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شاطر ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے پہلے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے گجومتہ روئی نالہ پہنچا، پھر رکشہ اور بعد میں موٹر سائیکل کا استعمال کرکے نامعلوم مقام پر چلا گیا۔
ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ داتا دربار پولیس ملزم کا سراغ لگاتے ہوئے اس کا پیچھا کرتی رہی اور بچے کو ایک خالی مکان سے بازیاب کر لیا، ملزم اغوا کے بعد بچے پر تشدد بھی کرتا رہا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نے بتایا کہ داتا دربار پولیس نے
پڑھیں:
26 نومبراحتجاج پر درج مقدمے میں گرفتار ملزم 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 26 نومبراحتجاج پر پاپو ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے اشتہاری ملزم ریحان نثار کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزم کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس کیجانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور بھی متعلقہ مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، تھانہ ترنول میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہے۔