’چائلڈ بائیک لے کر ایک ڈونر کباب دے دیں‘: ملزم کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) جنوبی جرمنی کے شہر اور باویریا کے ریاستی دارالحکومت میونخ سے جمعرات 26 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ باویریا کے ایک چھوٹے سے قصبے 'مارکٹ ریڈ وِٹس‘ (Marktredwitz) میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک شخص جو بظاہر بھوکا تھا، ایک مقامی ریستوراں کے کاؤنٹر پر گیا اور وہاں اس نے کھانے کے لیے ایک ڈونر کباب خریدنے کی کوشش کی۔
جرمنی: چاقو حملے کے بعد افغان مہاجر کو گولی مار دی گئی
ساتھ ہی اس شخص نے ریستوراں کے مالک کو بتا دیا کہ اس کے پاس ڈونر کباب خریدنے کے لیے کوئی رقم نہیں ہے لیکن اگر ریستوراں کا مالک چاہے، تو وہ ڈونر کباب کے بدلے وہ چائلڈ بائیک لے سکتا ہے، جو اس شخص کے پاس تھی۔
(جاری ہے)
ریستوراں کے مالک کو یہ پیشکش بہت عجیب لگی اور اسے شبہ ہوا کہ کہیں وہ سائیکل چوری شدہ نہ ہو۔
ویسے بھی تقریباﹰ پانچ یورو کے ڈونر کباب کے بدلے بظاہر ایک مہنگی چائلڈ بائیک کون سا اصلی مالک کسی دوسرے شخص کو دے دے گا؟جرمن ریلوے اسٹیشنوں پر پرتشدد واقعات میں اضافہ، برلن سرفہرست
جرمنی میں چھ مشتبہ چور گرفتار، سو کلوگرام جنگلی لہسن ضبط
ریستوراں کے مالک نے پولیس کو فون کر دیا۔ اسی دوران اپنی پیشکش کا کوئی واضح جواب نہ پا کر اور کچھ کچھ خطرہ سونگھتے ہوئے ملزم چائلڈ بائیک وہیں چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گیا۔
کچھ ہی دیر بعد پولیس موقع پر پہنچی تو فوراﹰ ہی تصدیق ہو گئی کہ وہ چائلڈ بائیک مسروقہ تھی، جو اسی چھوٹے سے قصبے میں ایک گھر کے باہر سے ایک دن پہلے چوری ہو گئی تھی اور جس کی رپورٹ متعلقہ خاندان نے پولیس کو بھی کر دی تھی۔
ایک تہائی جرمن پولیس اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی نسل پسندانہ کلمات سنے، سروے نتائج
پولیس نے بتایا کہ چوری شدہ سائیکل تو برآمد ہو گئی ہے، تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ بظاہر تھوڑے عرصے تک استعمال ہوئی ہوئی یہ چائلڈ بائیک اچھی حالت میں ہے اور پولیس رپورٹ میں اس کی موجودہ قیمت تقریباﹰ 100 یورو (117 ڈالر کے برابر) لکھوائی گئی۔
ادارت: شکور رحیم
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریستوراں کے ڈونر کباب
پڑھیں:
لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد مقابلے، زیادتی کے چوتھے ملزم سمیت 8 ہلاک، ڈسکہ میں اہلکار شہید
لاہور؍ ڈسکہ؍ سیالکوٹ؍ گوجرانوالہ؍ قصور؍ حافظ آباد؍ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندگان) سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چوہنگ میں خاتون سے گینگ ریپ کے ملزم سمیت آٹھ افراد مارے گئے تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چوہنگ میں خاوند کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے قصور میں چھاپہ مارا۔ ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ اس گینگ کے تین ملزم اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسرا پولیس مقابلہ گرین ٹاؤن میں ہوا۔ جہاں زیر حراست ملزم بابر علی مارا گیا۔ تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا۔ سی سی ڈی پولیس کی زیرحراست ملزم نذیر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا ہے۔ چوتھا پولیس مقابلہ ساندہ کے علاقے میں ہوا۔ جہاں سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی زیر حراست ملزم سلمان خالد مارا گیا۔ دریں اثناء ڈسکہ تھانہ بمبانوالہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل افتخار سندھو شہید جبکہ کانسٹیبل نوید زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو تھانہ کینٹ راہوالی کے علاقے میں مارے گئے جن کی شناخت گلفام اور علی حیدر کے نام سے ہوئی۔ علی حیدر ورک نواحی گاؤں چک پاکھر جبکہ گلفام عرف گامو قوم پلارنواحی گاؤں منگوکی ورکاں کا رہنے والا تھا۔ خاندان کے متعدد افراد پہلے بھی پولیس مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل افتخار سندھو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گوجرانوالہ میں فرانسیسی آباد کے قریب سی سی ڈی اہلکاروں کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران عمر فاروق نامی ڈاکو مارا گیا تھا، اس کا ساتھی فرار ہو گیا تھا، تتلے عالی میں سی سی ڈی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی۔ علاوہ ازیں حافظ آباد پل سیم قلعہ بخشہ تھانہ کالیکی کی حدود میں مبینہ مقابلے کے دوران باغبانپورہ لاہور کا جنید مارا گیا۔