ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز سمیت 18 پولیس افسروں کے تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
سٹی 42: پنجاب پولیس کے 18افسر وں کے تقرروتبادلے ہوگئے
ترقی پانے والے ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز سمیت 18 افسر تبدیل ہوگئے ، طارق رستم چوہان کوبطورایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کام جاری رکھنے کے احکامات،خرم شکور کوایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس تعینات کر دیاگیا
ترقی پانے والے شہزادہ سلطان ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ، مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب ،وسیم احمد سیال کوایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سیٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے
ترقی پانے والے عمران ارشد ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈفنانس،سید خرم علی شاہ کمانڈ نٹ پنجاب کانسٹیبلری،ترقی پانے والے ہمایوں بشیرایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی،اسدسرفرازبطور ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس ،وقاص نذیر کوڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کردیا گیا
محمد علی ضیاء کوڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ،عمر فاروق سلامت ڈی آئی جی ایچ آر ایم اینڈ ٹریننگ سی سی ڈی پنجاب،ترقی پانے والے صاحبزادہ بلال عمر کوبطورسی پی او فیصل آباد ،ڈی آئی جی آئی اے بی سید حماد عابد کوایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا
ترقی پانے والے مصطفی حمید ملک ڈی آئی جی آئی اے بی پنجاب،ترقی پانے والے فوادالدین ریاض ڈی آئی جی آراینڈ ڈی پنجاب،محمد اظہراکرم ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سپیشل برانچ پنجاب،محمد علی نیکوکارہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اینڈ مانیٹرنگ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب تعینات ہوگئے
حکومت نے افسران کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
پنجاب کا بجٹ ایوان میں کثرت رائے سے منظور؛ کوئی نیا ٹیکس نہیں، ماہانہ کم ازکم اجرت 40 ہزار روپے مقرر
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ا ئی جی ترقی پانے والے ڈی ا ئی جی ا
پڑھیں:
پیپلزپارٹی نے تھرمیں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا ‘ سردارسلیم حیدر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان سے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان کول ایسوسی ایشن کے صدر محمد ثقلین عباس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تھر میں کوئلہ سے توانائی حاصل کرکے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کیا،پاکستان کو توانائی کے بحران سے نکالنے کا واحد حل تھرپارکر کا کوئلہ ہے،شہید بی بی نے تھرکول پر کام شروع کیا، ان کی حکومت ختم ہوتے ہی کام بند کر دیا گیا، 2008 میں صدر زرداری نے شہید بی بی کے وژن کے تحت تھرکول پر کام کروایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے تھر کول بلاک 2 کے منصوبے سے اب تک 17000 سے زائد مقامی لوگوں کو روز گار مل چکا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان کوئلہ ایسوسی ایشن ملک بھر کی صنعتوں کو کوئلے کی بلا تعطل فراہمی کے لیے قابل تعریف کردار ادا کر رہی ہے۔ ریت سے توانائی چولستان نیا تھرکے مطابق اگر ان ذخائر کو بروئے کار لایا جائے تو اربوں روپے کی سرمایہ کاری ممکن ہے،چولستان کی ترقی نہ صرف توانائی بلکہ معاشی و سماجی خوشحالی کا ذریعہ بن سکتی ہے،چولستان کی ترقی سے یہ خطہ ایک صنعتی مرکز کے طور پر ابھر سکتا ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ صحرا کی سیاحت کو جدید صنعتی ترقی کے ساتھ جوڑ کر نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔چولستان کا کوئلہ صرف ایک صنعتی منصوبہ نہیں، بلکہ پنجاب کی معاشی ترقی کا انقلابی موقع ہے۔وفد نے اپنے مسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئلہ کی گاڑیوں کو پنجاب میں غیر ضروری چیکنگ اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے سپلائی متاثر ہوتی ہے اس کا مستقل سدباب ہونا چاہیے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کوئلہ ایسوسی ایشن کے مسائل کے فوری حل کے لیے گورنر ہاس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔