پولو ٹورنامنٹ کے لیے گھوڑے کو کیسے تیار کیا جاتا ہے، اور وہ کھاتا کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
دنیا کے بلند ترین شندور پولو گراؤنڈ میں فری اسٹائل پولو ٹورنامنٹ جاری ہے، اس فیسٹیول کے لیے گھوڑا کیسے تیار ہوتا ہے؟ کھلاڑی کیسے تیاری کرتا ہے؟ گھوڑے کو ٹرین کیسے کیا جاتا ہے اور سال بھر کیا کیا کھلایا جاتا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ٹورنامنٹ جاری شندور پولو فیسٹیول شندور پولو گراؤنڈ کھلاڑی کی تیاری گھوڑے کی تیاری گھوڑے کی خوراک وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹورنامنٹ جاری شندور پولو فیسٹیول شندور پولو گراؤنڈ کھلاڑی کی تیاری وی نیوز
پڑھیں:
عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے: ساحر لودھی
ساحر لودھی نے اک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ایک سوال کے جواب میں ساحر لودھی نے کہا کہ عمر شریف اور ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر پر ہر جمعرات جاتا ہوں، عامر لیاقت میرے دوست اور بھائی تھے، عامر لیاقت سے آخری ملاقات تکلیف دہ تھی، وہ ڈپریشن میں تھے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم لوگوں کو بارے میں رائے قائم کرنے میں جلدی کرتے ہیں، ہر آدمی نے ان پر تنقید کی، فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیجیے، انہوں نے فضائی سفر چھوڑ دیا تھا وہ گاڑی میں اسلام آباد جایا کرتے تھے۔انہوں نے لیجنڈری اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ عمر شریف اور میعن اختر میرے روحانی استاد ہیں، عمر شریف کے گھر گیا وہ بار بار کھانے کا پوچھ رہے تھے، معین اختر سے ملاقات اُس وقت ہوئی جب وہ بہت بیمار تھے، ان کو کہا ان کیلئے دوا بھجوا رہا ہوں لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ساحر لودھی کا کہنا تھاکہ معین اختر مجھے پھٹی جینز پہننے پر ڈانٹتے تھے کہ بیوقوف آدمی جینز پہننا بند کرو تم کو سوٹ میں رہنا چاہیے، وہ مجھے کہتے تھے کہ میں تمہیں ماروں گا ٹائی پہنا کرو۔عمر شریف کے ذکر پر ساحر لودھی آبدیدہ ہوگئے اور ایک واقعہ بتایاکہ میں شادیوں میں نہیں جاتا اور جاتا ہوں تو جلدی نکلنے کی کرتا ہوں، ایک شادی میں لیٹ گیا اور بس 5 منٹ ملاقات کی اور تصویر لی اور میں واپس نکل رہا تھا تو عمر شریف اندر آرہے تھے تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا رک جاؤ تم ہوتے ہو تو میرا دل لگ جاتا ہے، ادھر ہی رہو میرے ساتھ چلو۔ ان کا کہنا تھاکہ عمر شریف کہتے تھے جب تم ہوتے ہو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔