بھارت کی طرح اسرائیلی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا، انڈین تجزیہ کار
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح اسرائیل کی فوجی برتری کا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران
کے خلاف جاری مہم کا ایک ’اہم باب‘ مکمل ہو چکا ہے لیکن یہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔اسرائیلی آرمی چیف کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے کہا کہ اسرائیل کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہے کہ اس کی فوجی برتری کا بھرم ایران کے ساتھ ہونے والی 12 دن کی جنگ میں ٹوٹ گیا۔ پرواین سواہنے نے ایران اسرائیل جنگ کا موازنہ پاک بھارت جنگ سے کیا اور کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے بعد اگلے مرحلے کی تیاری کا اعلان بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد کیے گئے اعلان کی یاد دلاتا ہے جس میں ‘آپریشن سندور’ کے اگلے مرحلے کی تیاری کا کہا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں، دونوں فریقین اب آپریشن کے اگلے دور کی تیاری کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کیمپ پر فائرنگ، سرایا القدس نے ذمہ داری قبول کر لی
اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس نے کہا ہے کہ البریح یونٹ میں مزاحمتی مجاہدین مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے کیمپ کے فوجی ساز و سامان اور مشاہداتی ٹاورز کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقاومتی ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں واقع البریح میں مرحبہ کے علاقے میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی کارروائی ہوئی ہے۔ اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ سرایا القدس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ البریح یونٹ میں مزاحمتی مجاہدین مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے کیمپ کے فوجی ساز و سامان اور مشاہداتی ٹاورز کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سرایا القدس نے اس کارروائی میں اسرائیلی فوج کے جانی نقصان کا اعلان کیا ہے۔