جنگ بندی کے باوجود ایرانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ایران نے ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 26 جون تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
ایران کے شہری ہوابازی کے ادارے کے مطابق یہ ایرانی فضائی حدود کھولنے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا اور ایئراسپیس تاحکم ثانی ملکی اور غیرملکی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے: مشرق وسطیٰ کے لیے بین الاقوامی پروازیں معطل، کئی ممالک کی فضائی حدود بند
اس سے قبل اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد بین الاقوامی ایئرلائنز نے مشرق وسطیٰ کے متعدد مقامات کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں، جس کی وجہ فضائی حدود کی بندش اور سلامتی کے خدشات بتائے گئے تھے۔
امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد دبئی اور قطر کے دارالحکومت دوحہ جیسے مراکز کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئراسیس ایران فضائی حدود ہوابازی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئراسیس ایران ہوابازی کے لیے
پڑھیں:
بھارت جانے والی غیر ملکی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے بھارتی شہر چنائے جانے والی غیرملکی ائیر لائن کی پرواز نے فنی خرابی پر کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی سلک وے ائیر لائن کی پرواز زیڈ پی 4771 باکو سے چنائے جا رہی تھی۔پرواز پاکستانی فضائی حدود عبور کرکے بھارتی فضائی حدود میں بحیرہ عرب پر تھی کہ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔پائلٹ نے قریب ترین ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اجازت ملنے پر IL76 کارگو طیارے نے کراچی میں باحفاظت لینڈنگ کی۔طیارے کو کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر کھڑا کیا گیا ہے۔