وسیع تر امن معاہدے کے لیے امریکا اور ایران براہ راست بات کر رہے ہیں، اسٹیو وٹکوف
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایک جامع امن معاہدے کے لیے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی: امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔
وٹکوف نے کہا کہ ہم صرف جنگ بندی پر بات نہیں کر رہے، بلکہ ایک وسیع تر امن معاہدے کی راہ پر گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران براہِ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے بات چیت کر رہے ہیں، اور ابتدائی علامات ’حوصلہ افزا‘ ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات کو جو نقصان پہنچا ہے، اس نے ایران کی ممکنہ جوہری صلاحیت کو مؤخر کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیو وٹکوف اسرائیل امریکا امن معاہدہ ایران.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیو وٹکوف اسرائیل امریکا امن معاہدہ ایران امریکا اور ایران
پڑھیں:
برطانیہ کیلیے براہ راست پروازیں:پی آئی اے لائسنس لینے میں ناکام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ نجی ائرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا۔ پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملہ پر برطانوی محکمے ڈی ایف ٹی نے نجی ائرلائن ائربلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ائرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قومی ائر لائن پی آئی اے کو جہازوں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ ائربلیوکے ائربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ کے بعد برطانیہ جائیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے لیے ائربس کے 320 اور321 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔