پی آئی اے نے خلیج کیلیے فلائٹ آپریشن بحال کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ائیرلائن نے خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کردیا۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ائیرپورٹ سے 55 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔کراچی سے جدہ، دوحہ اوراستنبول کے لیے 8 پروازیں منسوخ کی گئیں، اس کے علاوہ کراچی سے دبئی کے لیے غیر ملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں منسوخ ہوئیں جب کہ لاہور سے شارجہ، مسقط اورریاض کے لیے 5 پروازیں منسوخ ہوئیں۔اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور، دبئی اورابوظبی کیلیے 5 پروازیں منسوخ ہوئیں، قومی ائیرلائن کی لاہور سے مدینہ کی پرواز 13 گھنٹے تاخیرکاشکار ہوئی جب کہ لاہور سے دمام کی پروازب بھی تاخیرکا شکار ہے۔اسلام آباد سے دبئی کے لیے قومی ائیرلائن کی پرواز15 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی، بحرین سے اسلام آباد کی 2 پروازوں میں 4 گھنٹے سے زائدکی تاخیر ہوئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پروازیں منسوخ کے لیے
پڑھیں:
کراچی، ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے روڈ ہیوی ٹریفک کیلیے بند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) کراچی میں ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے تک روڈ کو ہیوی ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا اور کمشنر کراچی کی منظوری سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے تک دوطرفہ سڑک کو ہیوی ٹریفک کیلیے بند کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کی وجہ سے قائد آباد سے ملیر ہالٹ اور ملیر ہالٹ سے سپر ہائی وے تک بدترین ٹریفک جام رہتا تھا۔ اس کی وجہ سے سڑک کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ ہدایت کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک سسی ٹول پلازہ کاٹھور سے ایم نائن سپر ہائی وے استعمال کرے۔