لاہور:

پولیس نے گھر میں والدہ کی غیرموجودگی میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی کی پولیس ٹیم کے ہمراہ 15 کال پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے ویلنشیا ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کام کی غرض سے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی کہ ملزم نے لڑکی کی والدہ کی غیر موجودگی میں زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گیا تھا۔

ملزم نے متاثرہ لڑکی کو دھمکیاں دی تھیں کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔

پولیس نے ملزم عمر دراز کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

کراچی: قائد آباد سے اسٹریٹ کریمنل گرفتار، اسلحہ برآمد

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

اسٹریٹ کرائم کا جِن بوتل سے باہر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مسائل بھی سب سے زیادہ...

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے لانڈھی نمبر 2 میں ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شجاع آباد: داماد سے رنجش پر باپ نے 27 سالہ بیٹی، 2 نواسوں اور 1 نواسی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
  • خیبرپختونخوا؛ لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا مرکز ملزم گرفتار
  • 11 سالہ لڑکے سے زیادتی کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پڑوسی گرفتار
  • لاہور، قصور، گوجرانوالہ، حافظ آباد مقابلے، زیادتی کے چوتھے ملزم سمیت  8 ہلاک، ڈسکہ میں اہلکار شہید
  • کراچی، سچل پولیس کی بروقت کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی: قائد آباد سے اسٹریٹ کریمنل گرفتار، اسلحہ برآمد
  • مظفرگڑھ: قوت گویائی، سماعت سے محروم لڑکی سے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر کا انکشاف، اسٹریچر سے بندھا ہوا شخص بازیاب
  • غیرت کے نام پر  شادی شدہ لڑکی کا قتل، جرگے کے سربراہ کے تفتیش میں انکشافات
  • لاہور، خاتون سے زیادتی کا چوتھا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک