لاہور سے اغوا ہونے والی 16 سالہ لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور:
باغبانپورہ کے علاقے سے اغوا ہونے والی جواں سال لڑکی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
مغویہ 16 سالہ لائبہ 12 روز قبل باغبانپورہ سے لاپتا ہوگئی تھی۔ والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم لڑکی کو لے کر لاہور میں مختلف جگہوں پر روپوش رہا، ملزم آج صبح لڑکی کو فیصل آباد لے کر جا رہا تھا کہ بابو صابو کے ناکے پر گرفتار ہوگیا۔
لڑکی کے اغوا کا مقدمہ 2591/25 تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے، 25 سالہ نعیم نامی ملزم نے چند روز قبل باغبانپورہ سے لڑکی کو اغوا کیا تھا۔
ناکہ شیرا کوٹ نے لائبہ کے والدین کو بچی کی بازیابی کے حوالہ سے مطلع کر دیا۔ ایس پی ارسلان زاہد کے مطابق ملزم نعیم اور لائبہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لڑکی کو
پڑھیں:
8 لاکھ روپے لے کر آسٹریلیا کا جعلی ورک ویزا دینے والا گرفتار
کراچی:ایف آئی اے نے آسٹریلیا کا جعلی ورک ویزا دینے اور 8 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کے دوران ورک ویزے پر آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔
رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود کاشف رضا نے شہری سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے۔
گلشن اقبال کے رہائشی ملزم نے ویزے کے نام پر مجموعی طور پر 28 لاکھ میں معاملہ طے کیا تھا، گرفتارملزم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد مزید کارروائی شروع کردی گئی۔