لاہور:باغبانپورہ کے علاقے سے اغوا ہونے والی جواں سال لڑکی کو بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

مغویہ 16 سالہ لائبہ 12 روز قبل باغبانپورہ سے لاپتا ہوگئی تھی۔ والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم لڑکی کو لے کر لاہور میں مختلف جگہوں پر روپوش رہا، ملزم آج صبح لڑکی کو فیصل آباد لے کر جا رہا تھا کہ بابو صابو کے ناکے پر گرفتار ہوگیا۔

لڑکی کے اغوا کا مقدمہ 2591/25 تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے، 25 سالہ نعیم نامی ملزم نے چند روز قبل باغبانپورہ سے لڑکی کو اغوا کیا تھا۔

ناکہ شیرا کوٹ نے لائبہ کے والدین کو بچی کی بازیابی کے حوالہ سے مطلع کر دیا۔ ایس پی ارسلان زاہد کے مطابق ملزم نعیم اور لائبہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: لڑکی کو

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

لاہور:

لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

اسموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ مجھے ای پی اے کے افسران سڑکوں پر مانیٹرنگ کرتے چاہئیں، ڈائریکٹرز سڑکوں پر کھڑے ہو کر دیکھیں کون سی گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ دو تین روز میں اے کیو آئی بہتر ہوا ہے اور اسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔ عدالت نے ای پی اے افسران کے ڈیوٹی روسٹرز طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لاہور سمیت موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ جب میں سڑک پر نکلتا ہوں تو درجنوں گاڑیاں دھواں چھوڑتی نظر آتی ہیں، آپ لوگوں کو کیوں نہیں دکھتیں؟، عدالت نے حکم دیا کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہر بھر میں بینرز آویزاں کیے جائیں اور ٹریفک پولیس کو بھی مہم میں شامل کیا جائے۔

ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ساٹھ ٹن کاربن والے ٹرک پکڑے گئے اور سولہ غیر قانونی رکشہ ورکشاپس سیل کی جا چکی ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ آئندہ دو ہفتوں میں کوئی دھواں چھوڑتی گاڑی سڑک پر نظر نہ آئے۔

متعلقہ مضامین

  •  لاہور کی 30 سالہ پرانی پرندہ مارکیٹ کیوں مسمار کی گئی؟
  • لاہور میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
  • بنوں: واپڈا کے اغوا کیے گئے پانچ ملازمین 55 دن بعد بازیاب
  • لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی
  • لاہور ہائیکورٹ کا مبینہ اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم
  • ’آپ سے ایک گھریلو خاتون بازیاب نہیں ہورہی‘، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی آئی جی پنجاب پولیس کی سرزنش
  • لاہور، سی ٹی ڈی نے غازی آباد میں گھر سے خودکش جیکٹ برآمد کر لی
  • حیدرآباد: قاسم آباد سے کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار
  • کراچی گارڈن سے اغوا 2 نوجوانوں کو بلوچستان سے بازیاب کرالیا گیا