کراچی: کرنٹ لگنے سے نوعمر لڑکی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
نیو کراچی کے علاقے سیکٹر الیون جی خضرا مسجد کے قریب گھر میں نوعمر لڑکی کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 16 سالہ عائشہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، لانڈھی میں ہوم فرنیشنگ فیکٹری میں آتشزدگی، فائرفائٹرز کی کارروائی جاری
کراچی:شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائرفائٹرز کوشش کر رہے ہیں ، مجموعی طور پر 14 فائرٹینڈر اور دو اسنارکل کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں رات گئے ایک اور فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ لگنے کی اطلاع ملنے پولیس ، چار فائرٹینڈر اور دیگر ریسکیو کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر طلب کر لی گئیں، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ ہوم فرنیشنگ لمیٹیڈ نامی فیکٹری میں لگی ہے، آتش زدگی کے نتیجے میں فیکٹری میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
مجموعی طور پر 14 فائرٹینڈر ، دو اسنارکل اور باوزور موقع پر موجود ہیں جو آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، آگ کنٹرول میں ہے تاہم اس پر مکمل قابو پانے میں صبح ہوسکتی ہے۔
آگ کی تپش کے باعث فیکٹری کی چھت اور دیواریں کسی وقت بھی گر سکتی ہیں ، آخری اطلاعات تک آگ بجھانے کا عمل جاری تھا ۔ آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔