کراچی میں 17 سالہ لڑکی بدترین تشدد کے بعد قتل، خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے افغان بستی میں پولیس نے خاتون کو قتل کے بعد خاموشی سے تدفین کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متوفیہ کے باپ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے اس کی تدفین کی جا رہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورتدفین کےعمل کو ناکام بتاتے ہوئے خاتون کے والد کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد یاسین اور دیگر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کرآرام بی بی کو قتل کیا اور پھر اپنا جرم چھپانے کیلیے اُسے دفنانے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران والد کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کا شوہراور دیگرملزمان فرارہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گلشن معمارتھانے کے علاقےافغان بستی افغان چوک کے قریب پیش آیا تھا جہاں گھر سے خاتون کی تشدد زادہ لاش برآمد ہوئی تھی۔
ایس ایچ اوگلشن معمارانسپکٹرغفارکورائی کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 17 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے نام سے کی گئی ہے۔ مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اسکی تدفین کرنے والے تھے ورثا نے قبربھی تیارکروالی تھی کہ پولیس نے تدفین ناکام بناتے ہوئے لاش تحویل میں لے لی۔
پولیس نے آرام بی بی کے والد کوگرفتار کرلیا ہے مقتولہ کا شوہر محمد افغانی اور دیگر فرار ہوگئے ہیں۔ ایس ایچ اونے بتایا کہ مقتولہ خاتون آرام بی بی کے جسم پرتشدد کے واضح نشانات ہیں لاش قانونی کارروائی کے لیےعباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایاکہ معلوم ہواہے کہ آرام بی بی کی کم عمری میں شادی کروادی گئی تھی مقتولہ آرام بی بی ایک بچی کی ماں تھی،انھوں نے بتایا کہ خاتون کا قتل گھریلوتنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرکے باقاعدہ تفتیش کی جائے تاکہ حتمی وجہ قتل معلوم ہوسکے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق کی کوشش کے بعد
پڑھیں:
کراچی: بن قاسم ٹاؤن میں ڈکیتی، ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق
’جیو نیوز‘ گریبکراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
اہلخانہ کے مطابق 10 ملزمان نے ڈکیتی کے دوران تمام گھر والوں کو باندھ کر تشدد کیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 3 سے 4 گھنٹے گھر میں موجود رہے، زیورات، رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شک کی بنیاد پر سوسائٹی کے 5 ملازمین کو بھی حراست میں لیا ہے، زیرِ حراست افراد میں سیکیورٹی گارڈ اور ایڈمن کے ملازم شامل ہیں۔