موٹروے پر دلچسپ واقعہ، بیوی بھول کر شوہر گاڑی لیکر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوایا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچھڑنے والی بیوی کو ملا دیا۔
(جاری ہے)
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کراچی جانے والی فیملی نماز کے لیے جڑانوالہ سروس ایریا پر رکی تھی، بیوی ابھی نماز پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق شوہر کو 20 کلومیڑ آگے جانے کے بعد احساس ہوا کہ اس کی بیوی ساتھ نہیں ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن پر پیغام ملنے کے بعد میاں بیوی کو آپس میں ملوا دیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے موٹروے پولیس
پڑھیں:
سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، تحقیقات جاری ہیں کہ دھماکے میں کس نوعیت کا مواد استعمال ہوا اور اس کا ہدف کیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ پیر کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والی دہشت گردی کی کوشش کے بعد پیش آیا ہے، پیر کی صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین کے پائلٹ انجن کو کولپور کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث ٹرین کو دوزان ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا، انجن کو 5 گولیاں لگیں مگر عملہ محفوظ رہا۔ اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الہندوستان نے قبول کی تھی، ماضی میں بھی جعفر ایکسپریس کئی بار دہشتگردی کا نشانہ بن چکی ہے۔
یاد رہے کہ مارچ 2025ء میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی اسی ٹرین پر حملے میں 26 مسافر شہید ہوئے تھے، اس کے علاوہ جون 2025ء میں سندھ کے ضلع جیکب آباد میں بم دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے تھے۔