Jang News:
2025-09-22@09:58:31 GMT
موٹروے پر دلچسپ واقعہ، بیوی بھول کر شوہر گاڑی لیکر نکل پڑا، پولیس نے واپس ملوایا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
موٹر وے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر میاں سے بچھڑنے والی بیوی کو ملا دیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کراچی جانے والی فیملی نماز کے لیے جڑانوالہ سروس ایریا پر رکی تھی، بیوی ابھی نماز پڑھ رہی تھی کہ شوہر نے اپنا سفر دوبارہ شروع کر دیا۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شوہر کو 20 کلومیڑ آگے جانے کے بعد احساس ہوا کہ اس کی بیوی ساتھ نہیں ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن پر پیغام ملنے کے بعد میاں بیوی کو آپس میں ملوا دیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موٹروے پولیس
پڑھیں:
سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 کئی مقامات سے متاثر، تمام 6 لین نئے شگاف میں بہہ گئیں
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) صوبہ پنجاب میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 کئی مقامات سے متاثر ہوئی ہے جہاں تمام 6 لین نئے شگاف میں بہہ گئیں، مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے، اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے، سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے جب کہشیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جلالپور پیروالہ کے قریب ملتان-سکھر موٹروے ایم فائیو کا ایک بڑا حصہ دریائے ستلج کے دباؤ کے باعث مکمل طور پر بہہ گیا، جس سے یہ اہم قومی شاہراہ منقطع ہوگئی، یہ شگاف تیز پانی کے دباؤ سے تیزی سے پھیل گیا اور اب دونوں ٹریکس کی تمام چھ لین نگل چکا ہے، جس کے باعث جنوبی اور وسطی پنجاب کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی، اس کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافر خطرناک متبادل راستوں پر جانے پر مجبور ہیں۔(جاری ہے)
محکمہ آبپاشی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ایم فائیو پر دوسرا بڑا شگاف ہے جس نے شاہراہ کو مفلوج کردیا، ہنگامی ٹیمیں مسلسل رات دن بڑے پتھر ڈال کر زمین کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، دریائے ستلج نے گیلانی روڈ اور ایم فائیو موٹروے کے درمیان 20 سے 25 کلومیٹر طویل جھیل نما خطہ بنا دیا، جس نے موٹروے کو اپنی پوری لمبائی کے ساتھ ڈبو کر بری طرح نقصان پہنچایا۔