data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد آباد میں شہری کو غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس افسر نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے 2بچوں سے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، لانڈھی شیرپاؤ کالونی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے ایس پی ملیر نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صفدر،مزمل کلیم اور شاہد کلیم شامل ہیں، پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم صفدر سچل تھانے میں اے ایس آئی تعینات ہے، جبکہ سارن نامی شخص غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے کر چلا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد میں جرائم کی لہر؛ ایک ماہ میں 7 قتل، اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ

اسلام آباد:

وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے دعووں کے باوجود جرائم کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں شہری قیمتی موبائل فون، نقدی اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔

اسی عرصے میں ڈکیتی اور راہزنی کی 41 وارداتوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 105 موٹر سائیکلیں اور 29 گاڑیاں چوری ہوئیں، جب کہ اسلحہ کے زور پر 10 موٹر سائیکلیں اور 3 گاڑیاں چھین لی گئیں۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت میں ایک ماہ کے اندر 7 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے ہیں، لیکن ملزمان کی گرفتاری تاحال ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے دعوے اور کارکردگی کے تضاد کی ایک اور مثال تھانہ ترنول میں سامنے آئی، جہاں جرائم کی شرح کم دکھانے کے لیے مقدمات درج ہی نہیں کیے جا رہے۔ 25 جولائی کو تھانہ ترنول کے علاقے میں ایک شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیے گئے، تاہم متاثرہ شخص کے بار بار اصرار کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی۔

شہری کے مطابق محرر نے پہلے دن کہا کہ کل آ کر کاپی لے جانا، اگلے دن جانے پر پھر ٹرخا دیا گیا۔ کئی روز گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں  کیا گیا۔ متاثرہ شہری نے شکایت کی ہے کہ تھانے کا عملہ واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرنے سے منع کیا ہے۔ شہری کے مطابق پولیس افسران بالا کے سامنے اپنی کارکردگی بہتر دکھانے کے لیے مقدمات ہی رجسٹر نہیں کر رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس اسی طرح واقعات کو دبانے یا چھپانے کی روش اپنائے گی تو مجرموں کا حوصلہ مزید بڑھے گا اور عوام کی جان و مال مزید غیر محفوظ ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • درخت کاٹنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے انوکھی سزا سنا دی
  • کراچی: بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ، بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کردیا، واردات کا مقدمہ درج
  • راولپنڈی؛ موٹر سائیکل پارک کرنے پر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدسلوکی، ویڈیو سامنے آگئی
  • دوست کے شوہر سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، اداکارہ نے طلاق کی افواہ کو ہوا دے دی
  • تحریک انصاف کی بزرگ رہنماء ریحانہ ڈار ایوان عدل سے گرفتار
  • کراچی:موٹر سائیکل کی نئی نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں توسیع
  • پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کوگرفتار کرلیا گیا
  • اسلام آباد میں جرائم کی لہر؛ ایک ماہ میں 7 قتل، اسٹریٹ کرائم کی 43 وارداتیں رپورٹ
  • کراچی، لیاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار
  • شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی