Jasarat News:
2025-11-01@03:06:12 GMT

میڈیا پابندی شکست کا کھلا اعتراف ہے، روس کا یوکرین پر طنز

اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو: روس کے وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے روسی محاصرے میں پھنسے علاقوں میں میڈیا کی رسائی پر پابندی اس بات کا ثبوت ہے کہ یوکرینی افواج  تباہ کن  صورتحال سے دوچار ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی وزارتِ دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ یوکرینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیورجی تیخی کا حالیہ بیان دراصل  کیف حکومت کی بگڑتی ہوئی عسکری حالت کا باضابطہ اعتراف  ہے۔

خیال رہےکہ ایک روز قبل یوکرینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیورجی تیخی نے صحافیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ روس کی اس پیشکش کو مسترد کر دیں، جس کے تحت انہیں روس کے زیرِ کنٹرول علاقوں کے راستے تین شہروں  پوکرووسک، دیمتروو اور کوپیانسک کے قریب محاذِ جنگ تک رسائی دی جا سکتی تھی۔

یوکرینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کہا کہ  یوکرین کی اجازت کے بغیر ان علاقوں کا دورہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی اور اس کے طویل المدتی ساکھ اور قانونی نتائج  سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ بیان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی 29 اکتوبر کی پیشکش کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وزارتِ دفاع غیرملکی صحافیوں کو ان علاقوں کا دورہ کرانے کے لیے تیار ہے جہاں یوکرینی افواج گھیرے میں ہیں تاکہ دنیا اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے کہ وہاں کیا ہو رہا ہے۔

پیوٹن کے اعلان کے اگلے ہی دن روسی وزارتِ دفاع نے کہا کہ اسے صدر کا حکم موصول ہو چکا ہے اور صحافیوں کے محفوظ گزرنے کے لیے 5 سے 6 گھنٹے کی جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے اعتراف کیا کہ پوکرووسک کے محاذ کی صورتحال  انتہائی کشیدہ ہے جبکہ کوپیانسک کے محاذ کو  مشکل قرار دیا ، یوکرینی فورسز نے حالیہ دنوں میں ’’صورتحال پر زیادہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ترجمان نے کہا

پڑھیں:

کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج

 ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق ایبٹ آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء سے نشست کے دوران انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا، ترجمان پاک فوج
  • سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین پر نئی پابندی عائد کر دی گئی
  • پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • ایک ہی رات میں 130 یوکرینی ڈرونز مار گرا دیئے گئے
  • ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ
  • روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ
  • پاکستانی ایتھلیٹس کو آنے سے نہیں روک سکتے، بھارتی حکومت کا اپنی بے بسی کا اعتراف
  • روسی صدر پیوٹن کی پاکستان کے خلاف جعلی ویڈیو بے نقاب، یہ ویڈیوز کیسے پھیلائی جاتی ہیں؟
  • ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں، وزیرِ دفاع