راولپنڈی: گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
—علامتی تصویر
راولپنڈی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے اکبر چوک میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق مقتول اپنی گاڑی میں جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، خاتون شدید زخمی
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر واقعے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔