بنوں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پشاور:بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع خدری ممند خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان زمین تنازع پر فائرنگ ہوئی تھی، ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین پر تنازع تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: پہلوان گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
فوٹو: اسکرین گریبکراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فرخ رضا کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد دم توڑ گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند کردیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے اطراف کی دکانوں کو بھی بند کروا دیا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے پر پیش آیا، 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔