سوات: سیاحتی مقام شاہی باغ جھیل میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
سوات کے معروف سیاحتی علاقے اتروڑ شاہی باغ کی جھیل میں کشتی الٹنے سے 9 افراد ڈوب گئے۔ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جب ایک کشتی سیاحوں کو لے کر جھیل کی سیر پر روانہ ہوئی اور پانی کے بہاؤ کے دوران توازن بگڑنے سے الٹ گئی۔
مقامی ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 11 افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ اب تک 9 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: لیبیا میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 61 افراد ہلاک
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جھیل کی گہرائی اور ٹھنڈے پانی کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم مزید ممکنہ لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے جھیل میں کشتی رانی پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق کشتی میں حفاظتی جیکٹس موجود نہیں تھیں، جبکہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے۔ واقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 افراد ہلاک اتروڑ شاہی باغ جھیل میں کشتی سوات کشتی ڈوب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 9 افراد ہلاک اتروڑ شاہی باغ جھیل میں کشتی سوات کشتی ڈوب جھیل میں کشتی
پڑھیں:
سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق سوات اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہی ملی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔