نائیجیریا میں خود کش حملہ‘ 20 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) نائیجیریا میں خود کش حملے کے باعث 20 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو میں خاتون کے خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
نیوز ایجنسی کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر کونڈوگا قصبے میں بوکو حرام کے خلاف کارروائی کرنے والی فوجی ٹیم پر حملہ کیا اور دھماکا خیز مواد سے خود کو اڑالیا۔ کونڈوگا شمال مشرقی ریاست بورنو کے دارالحکومت میدوگوری سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جہاں کے قریبی علاقوں کو بھی متعدد بار خودکش حملوں کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ عسکریت پسند تنظیم بوکوحرام اس علاقے میں کم از کم 16 سال سے سرگرم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔