ٹویوٹا نے گاڑیوں کےشوقین افراد کو خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
فریحہ بتول:شہر میں کار کے دیوانوں کیلئےزبردست آفر,ٹویوٹا کینٹ موٹرز نے 3روزہ کار میلے کا انعقاد کیاہے.
میلے کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد کار میلے میں شریک ہوئی،ٹویوٹا ٹاؤن شپ اور سہارا موٹرز کی گاڑیاں بھی نمائش میں شامل ہیں،نئی، استعمال شدہ اور تصدیق شدہ ٹویوٹا گاڑیوں پر سپیشل آفرز موجود ہیں،پچاس سے زیادہ سرٹیفائیڈ ٹویوٹا گاڑیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش
پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی آفر سے صارفین نئی یا سرٹیفائیڈ گاڑی لے سکیں گے،کار میلے میں صارفین کیلئےمفت انجن آئل چینج ،ٹیوننگ کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔
سی ای او شیخ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمارامقصد صرف گاڑیاں بیچنا نہیں، آپ کو شاندار تجربہ دینا ہے۔
گاہکوں کا کہنا تھا کہ بہت اچھا ایونٹ ہے کل ایک گاڑی پسند آئی آج خریدنے آئے ہیں ،ایسی تقریبات خوش آئند جہاں صارفین کو بہتر گاڑی مل جاتی ہے۔
حکومت نے سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے؛ وزیر خزانہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ پیکجز مہنگے ہونے سے ملک بھر کے لاکھوں موبائل صارفین کو اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق مختلف موبائل کمپنیوں کے متعدد کال، ہائبرڈ اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف موبائل آپریٹرز کے 15 مقبول ہائبرڈ اور ڈیٹا اونلی پیکجز کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ 15 روزہ پیکجز اب 300 روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں۔
اسی طرح ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز کی قیمت میں 130 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تین روزہ پیکجز 21 روپے، دو روزہ پیکجز 20 روپے اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز 5 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے تمام نئی ٹیرف تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں، جہاں مختلف موبائل کمپنیوں کے کال اور انٹرنیٹ پیکجز، ان کی مدت، قیمت اور دستیاب سہولیات کا بآسانی موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مختلف موبائل کمپنیوں کے پیکجز سے متعلق درست اور مکمل معلومات فراہم کرنا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ خدمات کی قیمتوں میں اضافے سے طلبہ، فری لانسرز، آن لائن کاروبار کرنے والے افراد اور روزمرہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہوگا۔