آئی ایم ایف نے 5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وزارت تجارت کو 5 سال تک پرانی گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت تجارت حکام نے امپورٹ پالیسی پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ستمبر 2025ء سے 5 سال پرانی گاڑیاں درآمدکرنے کی اجازت ہو گی اور 5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عاید کی جائے گی۔وزارت تجارت حکام کا کہنا تھاکہ انفرادی یا کمرشل استعمال کے لیے 3 سال پرانی گاڑی منگوانے کی پابندی ختم کر دی گئی۔حکام نے مزید بتایا کہ مالی سال2027ء سے ہر سال اضافی ڈیوٹی میں بتدریج 10 فیصد کمی کی جائے گی اور بیگج میں لائی جانے والی گاڑی پر اضافی 40 فیصد ڈیوٹی عاید نہیں ہو گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 10 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کھولنے کی بھی تجویز ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سال پرانی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے