عمر ایوب و دیگر کا پنشن پر ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت بعض ارکان نے پنشن پر ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی نے سالانہ 1 کروڑ سے زائد پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی۔
دوران اجلاس چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ ایک کروڑ سے زیادہ آمدن پر 5 فیصد انکم ٹیکس لیا جائے گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ سالانہ ایک کروڑ روپے پنشن پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بھی پنشن پر ٹیکس عائد ہے۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بینکوں کی آمدن پر 53 فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے۔
کمیٹی چیئرمین نے کہا کہ ساڑھے 8 لاکھ ماہانہ پنشن لینے والوں کو ٹیکس میں حصہ ڈالنا چاہیے۔
دوران اجلاس عمر ایوب سمیت بعض کمیٹی ممبران نے پنشن پر ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پھر ایف بی آر کو بھی دنیا کے اصولوں پر چلائیں۔
کمیٹی رکن محمد جاوید نے کہا کہ کل کو 1 لاکھ روپے پنشن پر بھی ٹیکس لگ جائے گا، ججز کے سوا کسی کی پنشن 1 کروڑ روپے سے زیادہ نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پر ٹیکس لگانے پنشن پر ٹیکس ایف بی ا
پڑھیں:
9 مئی مقدمہ: عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع
گوجرانوالہ کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع کردی۔
گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔
دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، درخواستِ ضمانت عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل کے وکیل کی طرف سے درخواست پیش کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر ایوب اور زرتاج گل بیماری کےباعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی۔