ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کا نوٹی فکیش جاری نہ ہوسکا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)نجی شعبہ کے ریٹائرڈ اور معذور ملازمین اور ان کے لواحقین کو تاحیات پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) میں ایڈہاک انتظامیہ کے فائز ہونے کے باعث بدانتظامی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ جس کا خمیازہ ملک بھر کے لاکھوں بزرگ پنشنرز کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
اس سلسلہ میں ای او بی آئی کے امور پر گہری نظر رکھنے والے ادارہ کے سابق افسر تعلقات عامہ اور سوشل سیفٹی نیٹ پاکستان کے ڈائریکٹر اسرار ایوبی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ای او بی آئی وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ اس کے سہ فریقی بورڈ آف ٹرسٹیز نے 12 ویں ایکچوریل ویلیویشن رپورٹ کی روشنی میں 20 مارچ 2025 کو اسلام آباد میں منعقدہ اپنے 135ویں اجلاس میں کافی بحث و مباحثہ کے بعد متفقہ طور پر ای او بی آئی کے پنشنرز کے لئے یکم جنوری 2025 سے پنشن میں 15 فیصد اضافہ کی سفارش کی تھی اور اضافہ شدہ پنشن کے اخراجات سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت سے 5 ارب روپے کی امداد بھی طلب کی تھی ۔(جاری ہے)
بعد ازاں وفاقی وزیر برائے وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے 30 اپریل کو ذرائع ابلاغ میں بیان دیا تھا کہ وزیر اعظم یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر ای او بی آئی کی پنشن میں اضافہ کا باضابطہ اعلان کریں گے لیکن حیرت انگیز طور پر وزیر اعظم کی جانب سے یوم مئی کے موقع پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا جس سے لاکھوں پنشنرز میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے ۔ پھر وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ معاملہ منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا ہے ۔ لیکن تاحال اس اہم معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ جبکہ مقررہ قانون کے مطابق ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کا اختیار اور اعلان نا تو وزیر اعظم کو حاصل ہے اور نہ ہی اس کی منظوری وفاقی کابینہ کے دائرہ اختیار میں آتی ہے ۔ بلکہ مقررہ قانون کے مطابق ای او بی آئی کے ایک مختار ادارہ کی حیثیت سے پنشن میں اضافہ کا اختیار صرف اور صرف اس کے سہ فریقی بورڈ آف ٹرسٹیز کو حاصل ہے جس کے فیصلہ کے بعد وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، حکومت پاکستان کو پنشن میں اضافہ کے لئے رسمی طور پر ایک نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوتا ہے۔ لیکن اس واضح طریقہ کار کے باوجود وزارت ترقی انسانی وسائل کی جانب سے اس بار پنشن میں اضافہ کے معاملہ کو خواہ مخواہ طول دیا جارہا ہے۔ اس صورت حال کی تمام تر ذمہ داری چوہدری سالک حسین کی سربراہی میں قائم وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان پر عائد ہوتی ہے جو ای او بی آئی پنشن میں اضافہ کے معاملہ میں سنگین غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بورڈ آف ٹرسٹیز کی جانب سے پنشن میں 15 فیصد اضافہ کے فیصلہ کو 3 ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک نہ تو ای او بی آئی کو 5 ارب روپے کی امداد میسر آسکی اور نہ ہی وزارت کی جانب سے پنشن میں 15 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاسکا، جو وزارت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس تشویشناک صورت حال کے نتیجہ میں ملک بھر میں 5 لاکھ بزرگ پنشنرز رل گئے ہیں لیکن ان مظلوموں کا کوئی پرسان حال نہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل پنشن میں اضافہ او بی آئی کی جانب سے اضافہ کے اضافہ کا کے لئے
پڑھیں:
علامہ صادق جعفری کا سوڈان میں جاری خانہ جنگی اور لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش کا اظہار
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عالمی اداروں، بالخصوص اقوام متحدہ، او آئی سی، افریقی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالیں اور انسانی بنیادوں پر امدادی راہیں کھولیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی، انسانی المیے اور مظلوم عوام پر ہونے والے لرزہ خیز مظالم پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتی ہے، گزشتہ دو برس سے سوڈان کے مختلف شہروں خصوصاً دارفور اور الفاشر میں فوجی گروہوں کے مابین جاری خونریز جھڑپوں نے پورے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ہزاروں معصوم شہری، خواتین اور بچے قتل و دربدری کا شکار ہیں، لاکھوں افراد بھوک، پیاس اور علاج کی سہولیات کے بغیر کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اسپتال، عبادت گاہیں اور رہائشی علاقے نشانہ بنائے جا رہے ہیں، یہ صورتحال واضح طور پر انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اسلامی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے، مجلس وحدت مسلمین عالمی اداروں، بالخصوص اقوام متحدہ، او آئی سی، افریقی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالیں اور انسانی بنیادوں پر امدادی راہیں کھولیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام اور جنگی جرائم کی شفاف تحقیقات کی جائیں، متاثرہ علاقوں میں اقوامِ متحدہ کی زیر نگرانی امن مشن تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے، عالمی ضمیر کو بیدار کیا جائے تاکہ دنیا سوڈان کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہو، نہ کہ خاموش تماشائی بنے، مجلس وحدت مسلمین اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ظلم و جارحیت کے خلاف آواز اٹھانا ایمان کا تقاضا ہے، سوڈان کے مظلوم عوام آج امتِ مسلمہ کی اجتماعی حمایت کے منتظر ہیں، ہم ہر سطح پر ان کی آواز بننے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد و یکجہتی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ہم سوڈان کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ ظلم کے ایوان ایک روز ضرور لرزیں گے اور عدل و انصاف کی صبح طلوع ہوگی۔