عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب کی سالگرہ تقریب‘ کیک کاٹا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی رہائشگاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان اور بیٹ رپورٹرز بھی موجود تھے۔ عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی دراز عمر، صحت اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مشکل ترین حالات میں اپنے والد میاں نواز شریف کا حوصلہ بن کر پاکستانی بیٹیوں کے لیے ایک مثالی کردار ادا کیا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز کی سیاسی جد و جہد، قیادت اور طرزِ حکمرانی، نواز شریف کی تربیت کا عملی عکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی، خوشحالی اور جدیدیت کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز کی
پڑھیں:
پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں خیر مقدم پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو زرداری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ محترمہ وزیرِ اعلیٰ، آپ کے پُرخلوص استقبال اور مثبت رویّے کا شکریہ۔
خیال رہے کہ حال ہی میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے پنجاب کا دورہ کیا، جس پر مریم نواز نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔