غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ دفاعی اتحاد نیٹو کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں زیادہ آسان فریم ورک اپنانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی وزیرِاعظم نے نیٹو دفاعی اخراجات میں 5 فیصد اضافے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اس اضافے سے یورپی یونین کی بنیادی دفاعی کوششوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ دفاعی اتحاد نیٹو کو دفاعی اخراجات میں اضافے کے معاملے میں زیادہ آسان فریم ورک اپنانا چاہیئے۔

خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اسپین کو اپنے ہدف کو مقرر کرنے یا اس سے استثنیٰ کا اختیار دیا جائے۔ سانچیز نے مزید کہا کہ 5 فیصد ہدف میں اضافہ ایک غیر معقول مطالبہ ہے، بلکہ اس حوالے سے کسی بھی مشترکہ حل تک پہنچنے کے لیے نیٹو کے تمام تر 32 ارکان سے منظوری لی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خود مختار اتحادی کے طور پر ہم اس آپشن کا انتخاب نہ کی صورت میں کرنا پسند کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دفاعی اخراجات میں

پڑھیں:

خوبصورت یورپی ملک کا ویزا صرف ’’21 ہزار روپے‘‘ میں‌ کیسے حاصل کریں؟

(ویب ڈیسک)یورپ جانا ہر شخص کی خواہش ہے اب ایک یورپی ملک نے سب سے سستا ویزا متعارف کرایا ہے جو صرف 21 ہزار روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسپین یورپ کے خوبصورت لیکن مہنگے ممالک میں سے ایک ہے تاہم اب اسپین غیر یورپی افراد کے لیے یورپ کی تاریخ کا سب سے سستا ویزا صرف 75 ڈالر (لگ بھگ 21 ہزار روپے پاکستانی) میں فراہم کر رہا ہے۔ اسپین نے نیا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا متعارف کرایا ہے۔ یہ ویزا ان غیر یورپی ریمورٹ ورکرز کے لیے ہے، جو اسپین میں ایک سال یا اس سے زائد مدت تک رہنا اور کام کرنا چاہتے ہیں۔ اسپین کے اسٹارٹ اپ ایکٹ کے تحت شروع کیا جانے والا ’’ڈیجیٹل نوماڈ ویزا‘‘ عالمی ٹیلنٹ اور ریموٹ پروفیشنلز کو راغب کرنے کے لیے ہے، جو روایتی ورک پرمٹ کے مقابلے میں سستا اور آسان ہے۔ یہ ویزا حاصل کر کے غیر یورپی افراد اسپین میں رہائش اختیار کر کے غیر ہسپانوی کلائنٹس یا کمپنیوں کے لیے کام کر سکیں گے۔ یہ ویزا صرف غیر یورپی شہریوں کے لیے ہے۔ ویزہ ہولڈرز کو ریموٹ کام کرنا ہوگا۔ یا تو کسی غیر ہسپانوی کمپنی کے ملازم کے طور پر یا خودمختار پروفیشنل کے طور پر جس کے زیادہ تر کلائنٹ غیر ملکی ہوں۔ اس ویزے کے حصول کے خواہشمند افراد کی 80 فیصد آمدنی اسپین سے باہر کے ذرائع سے ہونی چاہیے جبکہ ویزے کے بعد آپ کو اپنے کلائنٹس یا کمپنی کے ساتھ کم از کم تین ماہ سے کام کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ویزہ ہولڈرز کی کمپنی یا کاروبار کم از کم ایک سال سے چل رہا ہو۔ اس ویزے کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ یورپ کا سب سے سستا ویزا ہے جو صرف 75 ڈالر (پاکستانی 21 ہزار روپے) میں مل سکتا ہے۔ جب کہ روایتی ورک ویزوں کے مقابلے میں درخواست کا عمل تیز اور کم پیچیدہ ہے۔ اس ویزے کے حصول کے بعد آپ ایک سال تک اسپین میں رہ سکتے ہیں اور اس کے بعد بھی قیام کی مدت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اسپین میں آمدنی کے طے شدہ تقاضے پورے کرتے ہیں تو اپنے خاندان کے ساتھ بھی رہائش اختیار کر سکتے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ:
خواہشمند غیر یورپی شہری اپنے ملک سے یا اسپین میں (مثلاً سیاحتی ویزا پر) رہتے ہوئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کے ساتھ ریموٹ ملازمت یا فری لانس معاہدوں کا ثبوت، اس کے علاوہ آپ کے آجر یا کاروبار کا ایک سال سے زیادہ عرصہ سے چلنے کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ امیدوار کو ویزے کی اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والی آمدنی کا ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اس کو اپنے صاف ستھرے کریمنل بیک گراؤنڈ کا ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ اسپین اپنی ثقافت، کھانوں اور موسم کی وجہ سے منفرد ہے۔ بارسلونا کی ہلچل، میڈرڈ کی تاریخی دلکشی یا بحیرہ روم کے پرسکون ساحل، ہر جگہ ریموٹ کام کے لیے شاندار ماحول ہے۔ اس سستے ویزا اور دلکش طرز زندگی کے ساتھ، اب آپ کے ڈیجیٹل نوماڈ خواب کو حقیقت بنانے کا بہترین وقت ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں اضافہ
  • 2034 تک بجلی 25 فیصد مہنگی ہو سکتی ہے، پاور ڈویژن کی پیشگوئی
  • چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 3887.26 بلین یوآن تک پہنچ گئی
  • سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں اور اخراجات آج سے وصول کیے جائیں گے
  • نیٹو کی مسلسل مشرق کی جانب توسیع روس یوکرین تنازع کا سبب ہے ، وزیراعظم ہنگری
  • سیمنٹ کی فروخت میں جولائی 2025 کے دوران 30.13 فیصد اضافہ
  • نئے مالی سال کے آغاز کے بعد مہنگائی کی اونچی اڑان پھر سے شروع
  • سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ
  • پاکستان میں مہنگائی کی شرح  7 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، اسٹیٹ بینک
  • خوبصورت یورپی ملک کا ویزا صرف ’’21 ہزار روپے‘‘ میں‌ کیسے حاصل کریں؟