وزیراعلیٰ سندھ سے بینائی سے محروم سی ایس ایس پاس کرنے والے ارل حسین کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
کراچی:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والے بینائی سے محروم نوجوان ارل حسین نے ملاقات کی۔
ارل حسین نے 2024ء کے بیچ میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے فارن سروس حاصل کی ہے۔ ارل حسین خصوصی افراد کے اسکول اور اس کے بعد سینٹ پیٹرکس اور کراچی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔
ملاقات میں پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طحہٰ فاروقی، NOWPDP کے امین ہاشوانی، مصطفیٰ غازی اور اقرا ناگی بھی شریک تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 27 سالہ ارل حسین نے ثابت کیا کہ اگر عزم پختہ ہو تو کوئی محرومی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ارل حسین کو گلے لگا کر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ خصوصی افراد ہماری کوششوں کا محور ہیں اور خوشی ہے کہ وہ ہر میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
ارل حسین نے بتایا کہ وہ پیپلز بس سروس استعمال کرتے ہیں جو بہترین سہولت فراہم کر رہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایسا سسٹم بنایا جائے جس سے بینائی سے محروم افراد کو معلوم ہو سکے کہ کون سی بس پہنچی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ خصوصی افراد کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
ارل حسین نے بتایا کہ انہیں سی ایس ایس امتحان میں بینائی سے محروم امیدوار کے طور پر اضافی وقت دیا گیا تھا۔ انہوں نے فارن سروس کو اپنی پہلی چوائس قرار دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ خصوصی افراد کی ترقی اور شمولیت کے لیے پُرعزم ہے تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خصوصی افراد سی ایس ایس
پڑھیں:
تہران- استنبول ٹرین سروس 31 دسمبر کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ تہران-استنبول ٹرین سروس 31دسمبر کو دوبارہ بحال کی جا رہی ہے، ریکوڈک منصوبے کے لیے چار سو کلومیٹر تک نیا ٹریک بچھایا جا رہا ہے۔ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، ریلوے اسٹیشنز کی صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے،ریلوے نظام میں جدت لانے کیلیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز پر کیفے ٹیریا اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ روہڑی تا کراچی ٹریک کی بہتری کیلیے ورلڈ ایشین بینک سے 2 ارب ڈالر کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے اور یہ منصوبہ جولائی 2026 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔