پی آئی اے اور ریاض ایئر کے مابین تاریخی کارگو معاہدہ طے پا گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی، ریاض ایئر کے ساتھ ایک اہم اور تاریخی کارگو معاہدہ طے کیا ہے۔
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق معاہدے کے تحت، کارگو کو پاکستان اور لندن سے ریاض لایا جائے گا جہاں سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو منزلِ مقصود تک پہنچایا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ آج 29 اکتوبر سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہے ، اس معاہدے کا بنیادی مقصد پی آئی اے کے کارگو آپریشن کو وسعت دینا اور ادارے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔
لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر
انہوں نے بتایا کہ یہ معاہدہ پی آئی اے کی مضبوط کاروباری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ یہ معاہدہ فضائی کارگو کی تیزی سے بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان کا اپنی فضائی حدود 2 روز بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا۔
نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کر دی گئی ہے۔
دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹم کا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔