پی آئی اے اور ریاض ایئر کے درمیان معاہدہ، پاکستان اور لندن سے کارگو ریاض پہنچایا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بڑھتی ہوئی فضائی کارگو کی مانگ کے پیش نظر سعودی عرب کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو آپریشنز کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو کو ریاض پہنچایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئرلائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو مختلف حتمی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی
پی آئی اے کے مطابق یہ کارگو معاہدہ نہ صرف ایئرلائن کے لیے کارگو منزلوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے کارگو آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا اور فضائی کارگو کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کا برٹش ایئرویز کے ساتھ بھی کارگو معاہدہ موجود ہے جس کے تحت ہر سال تقریباً ایک ہزار ٹن سامان برطانیہ منتقل کیا جاتا ہے۔
قومی ایئرلائن پاکستان سمیت دیگر ممالک سے کارگو بزنس بڑھانے کے لیے بھی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی آئی اے ریاض ایئر کارگو.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے ریاض ایئر کارگو پی ا ئی اے سے کارگو کے لیے
پڑھیں:
بھارت سرحد کے ساتھ پاکستانی فضائی حدود آج اور کل3‘3گھنٹے کیلئے بند
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 2 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی۔ کمرشل پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی۔ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لئے بند رہیں گے۔ فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔